نینشل ہائی وے پر 229 کروڑ روپے تخمینہ سے تین فلائے اوور بریج کو منظوری ، رکن پارلیمنٹ کی آج پھر پریس ریلیز جاری چالیس گاؤں پھاٹا، لبیک ہوٹل اور ٹہرے پھاٹہ پر فلائے اوور بریج کی تعمیر ہوگی


نینشل ہائی وے پر 229 کروڑ روپے تخمینہ سے تین فلائے اوور بریج کو منظوری ، رکن پارلیمنٹ کی آج پھر پریس ریلیز جاری 


  چالیس گاؤں پھاٹا، لبیک ہوٹل اور ٹہرے پھاٹہ پر فلائے اوور بریج کی تعمیر ہوگی ،عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا :ڈاکٹر بھامرے 



رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے کی دہلی میں وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے ملاقات، مالیگاؤں و دھولیہ کی عوام کی جانب سے اظہار تشکر 




دھولیہ : 27 مارچ (پریس ریلیز)ممبئی آگرہ نینشل ہائی وے جو مالیگاؤں سے گزرتی ہے میں چالیسگاؤں پھاٹہ، ٹہرے/سوئیگاؤں پھاٹہ اور سوندگاؤں کے پاس فلائی اوورز کی تعمیر کیلئے تقریباً 229 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔مرکزی وزیر روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے کہا کہ یہ دھولیہ مالیگاؤں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو اب پورا ہونے جارہا ہے ۔اسطرح کی پریس ریلیز آج دوبارہ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے دہلی سے جاری کی ہے ۔نمائندہ بیباک کو فراہم پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ دھولیہ۔ مالیگاؤں لوک سبھا حلقہ کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے مسلسل جدوجہد جاری رکھی اور انکی انتھک محنت کامیاب ہوئی ہے ۔پریس نوٹ میں کہا کہ مالیگاؤں اور دھولیہ لوک سبھا حلقہ میں مالیگاؤں کے قریب قومی شاہراہ نمبر تین پر چالیس گاوں چوپھلی ، ٹہرے/سوئیگاؤں پھاٹہ اور ساوندگاؤں کے پاس  فلائی اوور بریج کیلئے  تقریباً 229 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں۔ مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری سے اس خطیر فنڈ کی منظوری حاصل کی گئی ہے۔ڈاکٹر بھامرے نے پریس ریلیز میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ  مالیگاؤں کے قریب چالس گاوں پھاٹہ ، ٹہرے/سوئیگاؤں پھاٹہ اور ساوندگاؤں پھاٹہ پر اکثر بڑے اور چھوٹے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان تینوں جگہوں پر ہر وقت ٹریفک جام رہتا ہے۔  جس سے شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ان مسائل کو دیکھتے ہوئے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے مسلسل مطالبہ کر رہے تھے کہ مذکورہ مقامات پر فلائی اوور ہونا چاہیے۔
  رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر  سبھاش بھامرے نے عوام کے مطالبے کو سنجیدگی سے لیا اور مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری سے مسلسل ربط بنائے رکھا اور طویل جدوجہد کے بعد ان تینوں بریج کے لئے تقریباً 229 کروڑ روپے فنڈ کی کامیابی کے ساتھ منظوری حاصل ​​کی گئی ڈاکٹر بھامرے نے تفصیل پیش کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ مالیگاؤں شہر کے قریب چالیسگاؤں چوپھلی پر فلائی اوور کے لیے 78.07 کروڑ، ٹہرے/سوئیگاؤں میں فلائی اوور کے لیے 70.85 کروڑ روپے اور سوندگاؤں میں فلائی اوور کے لیے 80.08 کروڑ روپے۔ ان تین فلائی اوورز کے لیے مجموعی طور پر 229 کروڑ روپے۔  مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے فنڈ  اس کو منظوری دی ہے۔ ایم پی ڈاکٹر  سبھاش بھامرے پچھلے دو سالوں سے مرکزی وزیر سے رابطے میں لگے رہے ہیں اور نتن گڈکری سے اس کام کیلئے پیروی کر رہے تھے۔ ایم پی ڈاکٹر  ہم سبھاش بھامرے کی جدوجہد کو بالآخر کامیابی ملی جس پر رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن جی گڈکری کا دھولیہ مالیگاؤں شہر کی عوام کی جانب سے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔  اس کے علاوہ اس علاقے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے کے سبب عوام میں اطمینان اور خوشی کی فضاء پائی جارہی ہیں۔اسطرح کی پریس ریلیز ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے بغرض اشاعت آج دوبارہ روانہ کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے