جواں سال جاوید اختر کا انتقال ، تدفین رات بارہ بجے بڑے قبرستان میں عمل میں آئے گی



جواں سال جاوید اختر کا انتقال ، تدفین رات بارہ بجے بڑے قبرستان میں عمل میں آئے گی 




مالیگاؤں : 12 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ)محلہ بیلباغ کی مشہور پندرہ اگست ٹریڈ مارکہ فیملی کے چشم و چراغ جاوید اختر عارضہ قلب کے سبب آج اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم محلہ بیلباغ کے محمد آمین کے پوتے خورشید احمد(15اگست ساڑی والے) کے بیٹے تھے ۔انتقال کے وقت مرحوم کی عمر 40 سال بتائی گئی ۔ایک بیوہ اور دو بچے پسماندگان میں شامل ہیں ۔تدفین شہر کے بڑے قبرستان میں رات 12 بجے ادا کی جائے گی ۔جواں سال جاوید اختر کے اسطرح انتقال کرجانے سے یقیناً اہل خانہ صدمہ سے دوچار ہیں ۔ہم اس غم و اندوہ کے ماحول میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے، سیات کو حسنات سے مبدل فرمائے ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔
شریکان غم : شبیر سلیمان، قمرالہدی، اقبال ماسٹر، اقبال محفوظ الرحمن، افتخار راشن والا، ادارہ مولانا محمد حنیف ملیّ، ٹرسٹیان و مصلیان جونی مسجد بیلباغ، ادارہ ہفت روزہ بیباک مالیگاؤں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے