آل مالیگاؤں پاور کنزیومرس ایسوسی ایشن کی تحریک کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کی مکمل تائید و حمایت
مالیگاؤں : 22 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) سرکاری بجلی کمپنی نے بجلی کے دام میں 37 فیصد اضافے کا مطالبہ MERC سے کیا ہے اس زبردست اضافے سے ہر چھوٹا موٹا دھندہ کاروبار کرنے والے سے لیکر ہر گھر حتیٰ کہ ایک جھونپڑے والا بھی متاثر ہوگا یکم فروری کو ممبئی میں مہاراشٹر بھر کے شہروں کی بجلی تنظیموں کی میٹنگ منعقد ہوئی اس میٹنگ میں 37 فیصد اضافہ (یعنی 2 روپیہ 55 پیسہ پر یونٹ اضافہ ہوگا) اس کے خلاف اپنے اپنے شہروں میں بطور احتجاج بجلی اضافہ کی ہولی جلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے مالیگاؤں شہر میں سبھی تنظیموں پر مشتمل آل مالیگاؤں پاور کنزیومرس ایسوسی ایشن نے بھی 26 فروری میٹنگ منعقد کی ہے جہاں تحریک کا اعلان بھی ہوگا، اسی سلسلے میں آج 21 فروری بروز منگل کو آل مالیگاؤں پاور کنزیومرس ایسوسی ایشن کے صدر و اراکین نے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے میٹنگ میں شرکت ہونے اور تحریک میں شانہ بشانہ رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ایک مکتوب بھی پیش کیا، آصف شیخ صاحب نے یقین دلایا کہ آپ کی تحریک کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کی مکمل تائید و حمایت ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com