مجھے قتل کرنے کی سازش ، سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان کی پولس میں سے شکایت


مجھے قتل کرنے کی سازش ، سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان کی پولس میں سے شکایت




نادیڑ : 21 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ و کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک چوان نے پیر کو ناندیڑ پولس میں تحریری شکایت درج کرائی کہ ان کے نجی معاملے میں نظر رکھ کر انہیں قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔اشوک چوہان کی شکایت نے سیاست میں سنسنی پھیلاتے ہوئے ہلچل مچا دی ہے۔ اشوک چوہان نے شکایت میں کہا ہے کہ وزارتی لیٹر ہیڈ کا غلط استعمال کرتے ہوئے ان کے نام پر فرضی خط تیار کئے جا رہے ہیں۔

 اشوک چوان ناندیڑ میں مقیم ہیں اور پیر کی دوپہر کو وہ دھرم آباد کے قریب ایک پروگرام میں جانے سے قبل انہوں نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس ابیناش کمار پانڈے سے ملاقات کی اور شکایت درج کرائی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں پولس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر جاکر اپنے معاملے میں شکایت درج کرانی پڑی ۔

 اشوک چوہان نے اس بارے میں ٹویٹ کیا۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میں جب وزیر تعمیرات عامہ تھا کچھ سرکاری خطوط نامعلوم افراد نے حاصل کیے ہیں اور اس خطوط پر میری دستخط رکھ کر اصل متن کو مٹا کر جعلی خالی لیٹر ہیڈز بنائے گئے ہیں۔ مجھے اس معاملے کا پہلے سے علم تھا۔ مجھے ایک خالی لیٹر ہیڈ بھی ملا جس میں صرف دستخط تھے۔

 اسی طرح ممبئی اور ناندیڑ میں میری نگرانی کوئی پرائیویٹ یا کرائے کے افراد کر رہے ہیں۔دیکھا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص پیچھا کر کے میری ملاقاتوں اور سفر کی معلومات اکٹھا کر رہا ہے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ اس سے مجھے قتل کرنے کی سازش ہو سکتی ہے۔اشوک چوہان نے کہا کہ میں پولس سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ اس پورے معاملے کا نوٹس لے اور فوری طور پر مناسب قانونی کارروائی کرے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے