اتوار کو راشٹروادی بھون پر این سی پی کی جائزہ میٹنگ ، او بی سیل کے ریاستی صدر کی آمد، ورکروں و عہدیداران سے شرکت کی اپیل


اتوار کو راشٹروادی بھون پر این سی پی کی جائزہ میٹنگ ، او بی سیل کے ریاستی صدر کی آمد، ورکروں و عہدیداران سے شرکت کی اپیل 



مالیگاؤں : 18 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جائزہ میٹنگ کا انعقاد آصف شیخ رشید کی صدارت میں مورخہ 19 فروری بروز اتوار کو دوپہر میں دو 2 کیا جارہا ہے ۔اس میٹنگ میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل میں لئے جانے والے اہم عنوانات پر اہم فیصلے بھی لئے جائیں گے ۔اسطرح کی اطلاع راشٹروادی بھون سے جاری کی گئی ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید نے کہا کہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی او بی سی سیل کے ریاستی لیڈران کی آمد پر این سی پی بھون میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا اور او بی سی سیل کی کارکردگی و مستقبل کا لائحہ عمل طئے کیا جائے گا وہیں ۔این سی پی جائزہ میٹنگ میں تمام یونٹ و سیل کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں راشٹروادی کانگریس پارٹی ضلعی صدر آصف شیخ رشید نے پارٹی کے تمام ورکروں، عہدیداران اور تمام یوتھ و سیل کے صدر و اراکین کو اس اہم و بامقصد میٹنگ میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے