جمعہ سے مالیگاؤں فیسٹیول کا شایان شان آغاز ، 3 بجے افتتاحی تقریب ، شرکت کی اپیل
مالیگاؤں : 2 فروری (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں چھوٹے موٹے کاروبار کو فروغ ملے ساتھ ہی مالیگاؤں شہر میں تیار ہونے والے پروڈکٹ کو بیرون شہر تک پہنچانے اور مالیگاؤں شہر کے ہنر مندوں کے ہنر کو ایک نیا رخ دینے کیلئے 2018 اور 2019 کے بعد ایک مرتبہ پھر سے اسی سال 2023 میں آصف شیخ رشید صاحب کی جانب سے میڈ ان مالیگاؤں فیسٹیول 3 کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا افتتاح 3 فروری بروز جمعہ دوپــہــــر 3 بجے شیخ رشید صاحب و سابق میئر طاہرہ شیخ صاحبہ اور آصف شیخ رشید صاحب کی موجودگی میں شاٹ پروگرام کے ذریعے کیا جائے گا۔
شہریان مالیگاؤں سے خصوصی اپیل ہیکہ اس افتتاحی تقریب میں شرکت کریں اور مالیگاؤں شہر میں تیار ہونے والی تمام اشیاء اور آپ کے اپنے فیسٹیول سے لطف اندوز ہوں۔
اپیل کردہ: میڈ ان مالیگاؤں فیسٹیول ٹرسٹ (رجسٹرڈ)۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com