الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم میں جشنِ یومِ جمہوریہ و رسم پرچم کشائی
مالیگاؤں:- 26 جنوری ملک ہندوستان کی 74 واں یومِ جمہوریہ کا جشن تزک و احتشام کے ساتھ پورے ملک میں منایا جارہا ہے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری گہوارہ علم و ادب الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم میں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ(نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کی سرپرستی میں جشنِ یومِ جمہوریہ کی شایانِ شان تقریب کا انعقاد ہوا جسمیں علمائے کرام، ائمہ کرام اور جامعہ کے مختلف تعلیمی شعبہ جات سے وابستہ طالبان علم موجود تھے آج کی تقریب کا انعقاد تلاوت کلام مجید سے ہوا بعد نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا گیاـ حضرت مولانا اشفاق نجمی صاحب نے اپنے بیان میں اسلامی جمہوری نظام کی روشنی میں جمہوریت کی اہمیت پر معلوماتی بیان کیا بعدہ جامعہ کے جملہ اساتذہ کہ موجودگی میں حضرت حافظ مقصود اشرف صاحب (ناظم اعلیٰ الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم) کے دست مبارک سے پرم کشائی کی گئی اخیر میں حضرت مولانا حافظ اسماعیل یارعلوی صاحب نے ملک ہندوستان کی سالمیت و بقا کے لئے دعا کی تقسیم تبرک کے بعد تقریب جشنِ یومِ جمہوریہ کا اختتام ہوا آج کی تقریب میں حضرت مولانا حسین نجمی، حضرت مولانا مفتی راشد مصباحی، حضرت مولانا حافظ تجمل حسین ضیائی، حضرت مولانا مزمل حسین نجمی، حضرت حافظ مظفر نوری، حضرت حافظ صادق حسین،حضرت مولانا حافظ تنویر نوری، حافظ ارشاد نوری صاحبان موجود تھے
الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم مالیگاؤں شعبہ نشر و اشاعت
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com