لٹل انجل اسکول کی طالبہ کو یوم جمہوریہ پر ناسک میں اعزاز
مالیگاؤں : 18 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ماہ جولائی 2022 میں منعقد ہویے پری ہائر پرائمری( 5 ویں)/ پری سیکنڈری اسکالرشپ امتحان( 8 ویں) میں ریاستی سطح پر میرٹ لسٹ میں مقام حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے رابطہ وزیع دادا جی بھوسے کے کے مبارک ہاتھوں مورخہ 26 جنوری 2023 کو ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جو ڈیویژنل کمشنر آفس ، جیل روڈ، ناسک روڈ پر یوم جمہوریہ پر پرچم کشائی کے بعد ایک پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اس میرٹ ہولڈرس کے اعزاز میں منعقد ہونے والے پروگرام میں لٹل انجل پرائمری اسکول کی طالبہ کماری ردھی اویناش پوار کو بھی شامل کیا گیا ہے، لہذا اس طالبہ کو 26 جنوری 2023 کو صبح 7.30 بجے ڈویژنل کمشنر آفس ناسک روڈ پر حاضر رہنا ہوگا تاکہ اس طالبہ کو پروگرام میں اعزاز دیکر حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔اسطرح کا ایک مکتوب بھگوان پھلاری ایجوکیشن آفیسر پرائمری ناسک نے لٹل انجل اسکول کے نام جاری کیا ہے ۔اس اعزاز پر آصف شیخ رشید این سی پی ضلع صدر اور مالیگاؤں ٹیچرس سوسائٹی کے زاہد سر، شاداب سر وغیرہ نے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کامیاب طالبہ ردھی اویناش پوار اور اسکول کے چیرمین للت ڈھنڈھاریہ اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر دنیش پوار کو مبارک باد پیش کی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com