آئندہ چند سالوں میں مالیگاؤں سے ہم اچھے آئی اے ایس آفیسر قوم کو دینگے :ڈاکٹر منظور حسن ایوبی
سخت محنت، لگن اور پابندی کیساتھ تعلیم حاصل کی جائے تو کامیابی حاصل ممکن : ایڈیشنل ایس پی بھارتی
"میں بنوں گا آئی اے ایس آفیسر" تقریب تقسیم انعامات سے مقررین کا خطاب، ٹاپ 20 طلباء کا اعزاز
مالیگاؤں : 29 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) میں بنوں گا آئی اے ایس آفیسر کا مشن لیکر مالیگاؤں ایجوکیشن فورم نے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی نے ایک قابل رشک و دور اندیشی کا فیصلہ کیا ہے جو یقیناً مالیگاؤں شہر سے مستقبل میں آئی اے ایس آفیسر کا انتخاب کرنے میں کامیابی کا ضامن ہوگا۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج سیٹیزن ایجوکیشن کیمپس کے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے فورم کے رکن مختار یوسف سر نے کیا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں آج سے تقریبا 10 سال بعد 2032 میں مالیگاؤں شہر سے 20 آئی اے ایس آفیسر امتحان میں شریکِ ہوکر انشاء کامیاب ہونگے ۔موصوف نے مقابلہ جاتی اس امتحان میں کامیاب طلباء کا مبارک باد و نیک خواہشات پیش کی اور جو ناکام طلباء ہیں انہیں مزید محنت کرنے کی صلاح دی ۔اس موقع پر فورم کے صدر و چیئرمین سٹیزن ایجوکیشن کیمپس ڈاکٹر منظور حسن ایوبی نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ مالیگاؤں شہر کے طلباء سرکاری دفاتر میں بطور آفیسر اپنی قوم کی نمائندگی کما حقہ ادا کرسکے ۔ڈاکٹر منظور حسن ایوبی نے کہا کہ طلباء میں ذہانت کا مادہ کافی بہتر ہے بس انہیں ایک اچھے پلیٹ فارم کی ضروت کافی عرصہ سے محسوس ہورہی تھی اور اسی ضرورت کو مالیگاؤں ایجوکیشن فورم نے پورا کرتے ہوئے آج مقابلہ جاتی امتحان کی پہلی سیڑھی کو کامیاب طریقہ سے پار کیا ۔ڈاکٹر منظور حسن ایوبی نے کہا کہ ہم ہر ماہ ان کامیاب طلباء کا ٹیسٹ لینگے اور رفتہ رفتہ کلاس وائز ان طلباء میں آئی اے ایس امتحان کی تیاری میں معاونت کریں گے۔موصوف نے مالیگاؤں شہر کے ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کا استقبال کیا ۔اس تقریب میں بطور مہمان ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں تعلیم کے تیئں بیداری کا ماحول ہے ۔اتنی کثیر تعداد میں طلباء کی مقابلہ جاتی امتحان میں شرکت یقیناً شہر نہیں بلکہ ملک کے بہتر مستقبل کیلئے روشن باب ثابت ہوگا ۔اس تقریب میں امید ڈاٹ کام کے روح رواں عبدالعلیم فیضی نے کہا کہ ہمیں صرف آئی اے ایس آفیسر کی نہیں بلکہ ایک اچھی فرض شناس خود مختار آئی اے ایس آفیسر کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مختلف واقعات کا ذکر کرتے ہوئے طلباء کو حوصلہ دیا ۔عبدالعلیم فیضی نے کہا کہ مسلم طلباء کی اس امتحان میں شرکت نہیں ہوتی اور ہم رونا روتے ہیں کہ ہماری قوم اس امتحان میں کامیاب نہیں ہوپاتی جبکہ ہمیں سب سے پہلے یہ کرنا چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ طلباء کو اس امتحان میں شریک کریں تب ہمیں کامیابی بھی حاصل ہوگی ۔
اس تقریب میں ٹاپ 20 کامیاب طلباء میں اول نمبر پر مالیگاؤں ہائی اسکول کی طالبہ ماریہ صدف مرشد علی، دوم نمبر پر قریشی محمد شعیب نعیم اختر (ٹی ایم ہائی اسکول) سوم نمبر پر انصاری محمد ولی پرویز انجم (ہارون انصاری انگلش میڈیم اسکول) چہارم پر عبداللہ نفیس احمد(ہارون انصاری انگلش میڈیم اسکول)، پانچویں نمبر پر مومن شرمین صدف محمد فاروق( مالیگاؤں ہائی اسکول) ،چھٹنے نمبر پر انصاری عبداللہ محمد عمران(ہارون انصاری انگلش میڈیم اسکول)، ساتویں نمبر ملک فیضان احمد توحید احمد (ہارون انصاری انگلش میڈیم اسکول)، آٹھویں نمبر پر حنا فردوس عثمان فیضی(تہذیب اسکول)، نویں نمبر پر ثمر فردوس الطاف احمد(جے اے ٹی) دسویں نمبر پر محمد زید افتخار احمد (ہارون انصاری انگلش میڈیم اسکول)، گیارہ نمبر پر مومنہ حبیبہ خاتون ہارون (تہذیب ہائی اسکول) بارہ نمبر پر شیخ طہور صدف عبدالصمد(مالیگاؤں ہائی اسکول) تیرہ نمبر پر شمامہ وسیم(جے اے ٹی) چودہ نمبر پر محمد ارقم فیروز احمد(ہارون انصاری انگلش میڈیم اسکول)، پندرہ نمبر پر اعون احمد نبیل صدیقی (ہارون انصاری انگلش میڈیم اسکول)، سولہ نمبر پر المیرا ارم خلیل احمد (مالیگاؤں ہائی اسکول) سترہ نمبر پرمومن عبادالرحمن محف الرحمٰن(مالیگاؤں ہائی اسکول) اٹھارہ نمبر محمد عبداللہ انیس احمد (سردار ہائی اسکول) انیس نمبر پر انشرا شیخ رئیس (الکبیر انگلش میڈیم اسکول) اور بیس نمبر پر آفاق آصف شیخ (حرا انگلش میڈیم اسکول) شامل ہیں ۔
عارف حسین سر و اعجاز صدیقی سر نے فورم کے آئندہ کے اقدامات بتاۓ اور مرحلہ وار انعام یافتگان کو آواز دی- ظہیر قدسی صاحب نے فورم کے رکن ایوبی معاذ احمد کے کام کی ستائش کی اور اپنی جانب سے گل، شال اور تحفہ پیش کرکے حوصلہ افزائی کی- اس امتحان میں شامل مختلف اسکولوں کے ٹاپ 20 طلباء و طالبات کو جہاں خوبصورت اسمارٹ واچ، واٹر بوتل، اور سند سے سرفراز کیا گیا وہیں اول، دوم، سوم، چہارم و پنجم مقام حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مزکورہ چیزوں کے ساتھ ایک ایک جوڑا کپڑا بھی دے کر حوصلہ افزائی کی گئی-
تقریب کا آغاز رضوان ربانی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا تحریک صدارت بشری میم جبکہ تائید فردوس میم نے کی مہمانان کا تعارف رضوان ربانی اور شکریہ رقیہ میم نے ادا کیا- تقریب میں فیروز حسین بادشاہ سر، ڈاکٹر آصف سلیم، علیم فیضی، احسان الرحیم،زاہد سر بیباک، فرنود رومی، نورالدین نور، اسماعیل وفا، زاہد یوسفی، وسیع ندیم صاحبان کے علاوہ مختلف اسکولوں کے اساتذہ، سرپرست و والدین حضرات بھی از اول تا آخیر موجود رہے۔ نظامت کے فرائض محمد عارف دلار سر نے ادا کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com