ٹی ایم ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج میں حنا کاری کا رنگ چڑھا اسپورٹس کا جادو سر چڑھ کے بولا


ٹی ایم ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج میں حنا کاری کا رنگ چڑھا اسپورٹس کا جادو سر چڑھ کے بولا

مالیگاؤں :(پریس ریلیز) بفضل خدا ٹی ایم ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج پرواز کی رفعتی کو مس کرتے ہوئے اپنی منفرد شناخت قائم کررہا ہے طالبات حنا کاری کی اھمیت کو سمجھتے ہوئے اسے آج کے مقابلہ جاتی دور میں کس طرح روزگار سے منسلک کریں نیز تاریخ کے دریچوں سے باریک لکڑی و سوئی سے کون تک کے سفر کو طلبہ کے گوش و گزار سوئیس اسکول کی فعال معلمہ غزالہ شبیر میڈم نے کیا ڈاکٹر سیدہ رضا، روبینہ سلیم ' ترنم عمیر، تبسم منصوری اسٹیج کی رونق میں چار چاند لگا رہی تھیں موصوفات ٹی ایم ہائی اسکول کے حنا کاری کی مہمان خصوصی تھیں ان کی خدمت میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ اسکول کی معلمات نے پیش کیا ۔
طالبات کے لیے کھیل کود مقابلے کے ابتداء میں طلبہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا تعلیمی مرکز کی چیرمین ساجدہ نہال أحمد صاحبہ نے طالبات کو دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ کھیل میں پیش پیش رہنے پر زور دیا اپنے تخاطب میں انھوں نے مزید کہا کہ آج تعلیم اور کھیل کود لازم و ملازم ہیں طالبات اسمیں بھی اپنے لیے مقام بنایں دیگر مقررین نے بھی اپنے تخاطب میں کھیلوں کی اھمیت پر روشنی ڈالی انصاری افروز میڈم (نشاط گرلس اسکول) شیخ نسیم میڈم( شیخ عبدالودود اسکول,) شاکرہ میڈم (ٹی ایم پرایمری اسکول)فرح ناز ارشاداحمد، پنکج سویتا (مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول)،کے علاوہ دیگر مہمانان میں ٹی ایم کے اسٹیج کی رونق میں نہ صرف چار چاند لگایا بلکہ طالبات کو نقد انعامات سے بھی سرفراز کیا۔

ہیلتھ از ویلتھ یا تندرستی ہزار نعمت ہے دماغ کو ترو تازہ رکھنے کے لئے کھیل کی اھمیت سے منھ نہیں موڑا جا سکتا بن خیالات کو طلباء کے روبرو انصاری اظہر (رنجی کھلاڑی) انصاری شاہد اختر (اے ٹی ٹی ہائی اسکول) ندیم رمضان (ماسٹر ٹیلر) ڈاکٹر زاہد، ڈاکٹر ریحان ،یونس خان (سبکدوش فوجی)نے کیا۔ صدر عبدالعزیز (سوئیس ہائی اسکول) نے طلباء کے نظم وضبط منتظمین کو تحسینی کلمات سے نوازا اور کھیلوں کی اھمیت پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کا مشورہ دیا۔ انتظامیہ سے شکیل حنیف سر (اے ٹی ٹی ہائی اسکول) اشفاق عبدالحمید ،سہیل عبدالکریم وغیرہ نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔
تینوں پروگرام کا آغاز قرأت ،حمد خداوندی ،نعت،پاک اور استقبالیہ گیت کی بعد ہیڈ ماسٹر انصاری پرویز سر ،سپر وائزر جمیل رحمانی اور اسٹاف کے اساتذہ کرام کے دست مبارک سے گلہاۓ عقیدت کے ساتھ استقبال کیا گیا ۔ مہمانان نے کسیہ زر ،نقد اور خصوصاً جن مفید مشوروں سے نوازا۔ ہم ان کے ممنون و مشکور ہیں۔یہ ہماری خوش نصیبی ہے اور طلباء کے لئے خوش آئند بات ہے۔

                فقط
               ش، ن، الف
ٹی ایم ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج، مالیگاوں ( ناسک)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے