میونسپل کارپوریشن چناؤ کب ہونگے؟ تذبذب برقرار ، سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت فروری کے پہلے ہفتہ میں ہوگی
نئی دہلی : 18 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن انتخابات پھر ایک بار تاخیر سے ہونے کا امکان ہے ۔ابھی تک اس چناؤ کے متعلق واضح صورت حال سامنے نہیں آئی ہے ۔گزشتہ کل 17 جنوری کو سپریم کورٹ میں اس ضمن میں سماعت ہونا تھی لیکن کام کاج زیادہ ہونے سے سپریم کورٹ میں اس کیس کا نمبر نہیں لگ سکا ۔آج 18 فروری کو اس کیس کا نمبر جیسے ہی لگا کورٹ کے کام کاج آج بھی زیادہ ہونے کی صورت میں معزز ججوں نے فروری کے پہلے ہفتہ میں سماعت کرنے کا حکم دیا ۔یعنی آج بھی سپریم کورٹ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن اور ضلع پریشد انتخابات کیلئے مختلف عرضداشتوں کو یکجا کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے سماعت شروع کی لیکن وہ بھی ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی ہے ۔مہاراشٹر حکومت کی تبدیلی کے بعد شندے فرنویس حکومت و ٹھاکرے حکومت کے وارڈ رچنا کے فیصلے پر اور ضلع پریشد میں او بی سی ریزرویشن کے فیصلے پر اس کیس کی سماعت ایک ساتھ ہورہی ہیں لیکن آج سماعت نہ ہونے سے سیاسی پارٹیوں اور خواہش مند امیدواروں میں تذبذب قائم ہے ۔اور سوال پیدا ہورہا ہے کہ مہاراشٹر کے لوکل باڈیز چناؤ کب ہونگے ؟اس ضمن میں اب آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتہ میں سپریم کورٹ میں سماعت ہونے کے بعد ہی واضح ہوسکے گا کہ چناؤ کب ہونگے؟
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com