رائل یونیورسل اسکول عبدالمطلب کیمپس میں وکٹر سالانہ اسپورٹس میٹ کا انعقاد


رائل یونیورسل اسکول عبدالمطلب کیمپس میں وکٹر سالانہ اسپورٹس میٹ کا انعقاد 


مالیگاؤں (پریس ریلیز ) شہر کے معروف تعلیمی ادارہ خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس کے وسیع و عریض میدان پر 10 تا 12 جنوری 2023 وکٹر سالانہ اسپورٹس میٹ کا انعقاد عمل میں آیا۔ مقابلوں کاافتتاح پرنسپل سید ظہیر کی نگرانی میں چیئرمین رضوان عبدالمطلب نے کیا۔ 

بعدازاں تمام طلبہ و طالبات نے اسپورٹس عہد پڑھ کر مارچ پاس کرتے ہوئے مقابلوں کے لیے جیت حاصل کرنے کا پرجوش مظاہرہ کیا۔ اسکول کے دنوں گروپ کے طلبہ و طالبات نے انفرادی کھیلوں میں 50 میٹر، 100 میٹر دوڑ، 200 میٹر دوڑ، گولہ پھینک کے علاوہ اجتماعی کھیلوں میں کھوکھو، لگوری، کرکٹ، ڈاج بال، فٹ بال اور فٹ بال کرکٹ وغیرہ میں شرکت کی اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلوں میں جیت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ وہیں اس وکٹر سالانہ اسپورٹس میٹ کو کامیاب بنانے کے لیے فزیکل ٹیچر عبداللہ انصاری، سید جاوید، شہباز خان، وسیم حیدر کے علاوہ تمام لیڈیز اسٹاف نے بہت محنت کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے