پولس پریڈ گراونڈ پر یوم جمہوریہ کی 73 ویں سالگرہ ؛ ایڈیشنل کلکٹر مایا پٹولے کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی
مالیگاؤں: 26 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ملک کے یوم جمہوریہ کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر ایڈیشنل کلکٹر مایا پٹولے نے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں رسم پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر مایا پٹولے نے یوم جمہوریہ پر شہریان کو مبارکباد پیش کی۔اس تقریب میں ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل، سب ڈویژنل آفیسر وجیانند شرما، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیکیت بھارتی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تیگبیر سنگھ سندھو، مالیگاؤں رورل سب ڈویژنل پولیس آفیسر پردیپ جادھو، مالیگاؤں کیمپ کے سب ڈویژنل پولیس افسر پشکراج سوریاونشی، تحصیلدار کیلاش پوار، فریڈم فائٹرز، افسر اور دیگر آفیسران و نمائندے سمیت مختلف محکموں کے افسران، ملازمین اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر میونسپل فائر بریگیڈ، ہوم گارڈ جوانوں، اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس نے خراج عقیدت پیش کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com