ناسک کی جندال کمپنی میں بوائلر دھماکہ، دو مزدور ہلاک، 35 سے زائد زخمی، آگ کے شعلوں سے آسمان سرخ، چاروں طرف دھواں ہی دھواں

ناسک کی جندال کمپنی میں بوائلر دھماکہ، دو مزدور ہلاک، 35 سے زائد زخمی، آگ کے شعلوں سے آسمان سرخ، چاروں طرف دھواں ہی دھواں 


آگ پر قابو پانے کیلئے این ڈی آر ایف کی ٹیم کی خدمات ،تھانہ سے فائر فائٹرز کی آمد، وزیر اعلیٰ نندور بار سے ناسک کیلئے روانہ 



ناسک : یکم جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) نئے سال کے آغاز پر اتوار کی صبح ناسک شہر سے کچھ ہی فاصلے پر واقع گونڈےگاؤں MIDC میں جندال کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے آگ لگی۔جندال کمپنی کا پلانٹ ناسک ممبئی ہائی وے پر گونڈے گاؤں کے قریب واقع ہے۔ آج اس پلانٹ میں ایک بڑا بوائلر دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی شدید تھی کہ آس پاس کے 20 سے 25 دیہاتوں میں اس کی آواز سنی گئی۔ ابتدائی معلومات ہیں کہ کمپنی میں تقریباً 2000 ملازمین کام کرتے ہیں۔ دھماکےمیں 2 خواتین مزدوروں کی موت واقع ہوگئی ہیں جبکہ 35 سے زائد مزدور زخمی ہوگئے ہیں اور 14 ملازمین کو ریسکیو آپریشن کے دوران باہر نکال لیا گیا ہے۔ جوو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ابھی تک مکمل تفصیلی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

جندال پولی فلمز ایک یونٹ ہے جس میں ایک ہزار سے زیادہ کارکن ہیں۔ اس میں کچھ خواتین بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ صبح تقریباً 11.30 بجے ایک بڑا دھماکہ ہوا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز سے علاقے میں کہرام مچ گیا، جس کے بعد پھنسے ہوئے کارکنوں کو نکالنے کے لیے 14 فائر انجن روانہ کیے گئے اور انکی جان بچانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

ابتدائی اطلاعات ہیں کہ یہاں گزشتہ 3 گھنٹے سے دھماکے ہو رہے ہیں۔ امکان ہے کہ وزیر اعلیٰ اور رابطہ وزیر جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔فوم ٹینڈرز کے ذریعے آگ پر قابو پایا جا رہا ہے۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سمیت اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں۔اس حادثے میں اب تک چودہ افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے ۔جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔انتظامیہ کی طرف سے زخمیوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہیں ۔آگ اتنی شدید لگی ہوئی ہیں کہ تھانہ شہر سے بھی فائر ٹینڈرز سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ نئے سال کے آغاز کے سبب آج پلانٹ میں مزدوروں کی تعداد کم تھی۔لوگوں کی جان بچانا اولین ترجیح ہے۔ریسکیو مینجمنٹ پلان کی تیاری جاری ہیں کیونکہ آگ پر ایک طرف سے قابو پایا جارہا ہے تو دوسری طرف آگ بڑھ رہی ہیں ۔این ڈی آر ایف کی ٹیم نے امدادی کام شروع کر دیا۔

دھماکے کے بعد آسمان پر دھویں اور آگ کے بادل دور سے دیکھے جا سکتے تھے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس افسران کے ساتھ گاؤں کے لوگ فوراً موقع پر پہنچ گئے۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ 15 مریضوں کو علاج کے لیے ناسک میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے 11 کو سویاش اسپتال میں داخل کرایا گیا اور 2 دیگر کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ دونوں کی حالت نازک ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بچاؤ کام انجام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اور میں ضلع کلکٹر کے ساتھ رابطے میں ہوں۔وزیر اعلیٰ شندے نے نندور بار کا دورہ ختم کرتے ہوئے ناسک کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے