مالیگاؤں : ڈی کے کارنر علاقہ میں میاں بیوی کی خودکشی سے سنسنی ، 12 سالہ بچہ یتیم، جائے وقوعہ پر پولس کی حاضری



مالیگاؤں : ڈی کے کارنر علاقہ میں میاں بیوی کی خودکشی سے سنسنی ، 12 سالہ بچہ یتیم ، جائے وقوعہ پر پولس کی حاضری 



 مالیگاؤں: 11 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ)
 مالیگاؤں شہر کے ڈی کے کارنر علاقے میں ایک جوڑے کی خودکشی کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے ۔  یہ واقعہ منگل 10 جنوری کی رات پیش آیا۔  اس جوڑے کا نام پنکج ڈگمبر براری (40) اور رینوکا پنکج براری (35، رہائشی ڈی کے کارنر) ہے۔

 جائے وقوعہ کے وقت گھر میں کوئی موجود نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ کی اطلاع دیر سے معلوم ہوئی۔  پنکج بی جے پی کے کارکن تھے۔ اس جوڑے کی خودکشی کی وجہ سمجھ میں نہیں آسکی۔ تاہم اہل علاقہ میں یہ چرچا ہے کہ اس نے قرض سے تنگ آکر اور قرض کے بوجھ سے پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے ہراساں کیے جانے سے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ پنکج نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک نوٹ بھی لکھا تھا۔

 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پردیپ کمار جادھو، کیمپ پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر پرکاش کالے اپنے ساتھیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔  پولیس نے پنچنامہ اور معلومات لینا شروع کر دی ہیں۔  لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جنرل اسپتال بھیج دیا گیا۔  کیمپ پولس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی گئی ہے۔  پولس نے بتایا کہ اس معاملے میں دیر رات یا کل تک مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔ان کا ایک 12 سالہ بیٹا ہے جو ان دونوں کی خودکشی کرنے کے سبب یتیم ہوگیا ہے۔ اس خودکشی کے پیچھے کی وجہ اب تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔پولس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ ان دونوں نے اسطرح کا انتہائی قدم کیوں اٹھایا؟ ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے