کمشنر نے آگرہ روڈ کے تیسرے فیز کی تعمیر کا آغاز کیا ، میئر طاہرہ شیخ و شیخ رشید کے مختص کردہ بجٹ اور این سی پی کے دھرنے کا اثر


کمشنر نے آگرہ روڈ کے تیسرے فیز کی تعمیر کا آغاز کیا ، میئر طاہرہ شیخ و شیخ رشید کے مختص کردہ بجٹ اور این سی پی کے دھرنے کا اثر



مالیگاؤں:22 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) میونسپل میئر طاہرہ شیخ رشید کے مختص کردہ 16 کے بجٹ سے آگرہ روڈ کے تیسرے مرحلے کی تعمیر نو کو منظور کیا گیا تھا ، لیکن میونسپل کمشنر نے چار کروڑ روپے کا اضافہ کرتے ہوئے اس کام کے لئے ۲۰؍ کروڑ روپے مختص کئے ۔ گزشتہ ماہ 16نومبر کو شیخ رشید نے آگرہ روڈ کی تعمیر کے لئے کمشنر کو انتباہ دیا ۔ اس کے بعد 16 دسمبر کو ایک مرتبہ پھر یاد دہانی کرائی گئی ۔ اس کے باوجود بھی کمشنر نے کوئی توجہ نہیں دی اور بالآخر گزشتہ کل جمعرات کو میونسپل کمشنر کے خلاف کارپوریشن پر راشٹر وادی کانگریس پارٹی نے بے مدت دھرنا آندولن کا آغاز کیا، دھرنے کے پہلے ہی روز کمشنر کو این سی پی کے آگے مجبور ہونا پڑا اور بالآخر آگرہ روڈ کے تیسرے مرحلے کی تعمیر کا آغاز آج میونسپل کمشنر نے ایک عام آدمی کے ہاتھوں شروع کردیا ۔

 اس موقع پر میونسپل کمشنر نے کہا کہ راشٹر وادی کانگریس پارٹی سیاست کررہی ہےتو وہی کمشنر نے ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کے دیوی کے ملے پر کئے گئے دھرنا آندولن پر کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے صرف آگرہ روڈ پر گٹر کا پانی آجانے کے خلاف اور گٹر جلد بنانے کا مطالبہ کو لے کر دھرنا دیا تھا ۔ اس ضمن میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سابق میئر شیخ رشید نے بتایا کہ آگرہ روڈ کے پہلے ، دوسرے اور تیسرے حصے کی تعمیر کا آغاز بھی خانوادہ شیخ رشید کی مرہون منّت ہورہا ہےاور ہم نے شہر میں ہمیشہ تعمیری کام انجام دیا ہے اور مستقبل میں بھی تعمیری کام کرتے رہیں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے