مالیگاؤں سنیئر کالج میں یوتھ فیسٹیول کا پروقار انعقاد، تعلیمی و ثقافتی پروگرام میں طلباء کی پرجوش شرکت

مالیگاؤں سنیئر کالج میں یوتھ فیسٹیول کا پروقار انعقاد، تعلیمی و ثقافتی پروگرام میں طلباء کی پرجوش شرکت 


مالیگاؤں : 26 دسمبر (پریس ریلیز) گزشتہ روز 18 دسمبر ۲۰۲۲ بروز اتوار سے مالیگاؤں سنیئر کالج میں یوتھ فیسٹیول کا پروقار آغاز ہوا ۔انجمن معین الطلباء کیمپس میں جاری مالیگاؤں سنیئر کالج میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں اول روز  لڑکیوں کیلئے کھیل کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا ۔جس میں باسکٹ بال، کھوکھو، رسہ کشی، ڈج بال، سو میٹر ریس وغیرہ کے مقابلے کروائے گئے۔اسی طرح بروز پیر کو لڑکوں کیلئے کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے۔ جس میں باسکٹ بال، رسہ کشی، کیرم، شطرنج،  ٹیبل ٹینس وغیرہ مقابلے کروائے گئے۔اس کے علاوہ بروز بدھ کو اردو مضمون نویسی، اردو انگریزی خطاطی کے مقابلے عمل میں آئے ساتھ ہی بیت بازی اور گیت و غزل گوئی کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ بروز جمعرات کو کوئز کمپیٹیشن اور وائلڈ ویجیٹیبل فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں فرائضِ منصفی پروفیسر حسین سر(شعبۂ نباتیات، نائٹ کالج) اور خورشید سر(بایولوجی، مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ) نے انجام دیئے۔ تمام ہی پروگرام کالج ہٰذا کے پرنسپل ضیاء الرحمن زری کی رہنمائی میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ انہماک کے ساتھ جڑا رہا ۔جس میں پروفیسر مجاہد قذافی، پروفیسر ثناء سلیم الدین،  پروفیسر نذرانہ عزیز خان، پروفیسر قانتہ بتول، پروفیسر جویریہ لئیق، پروفیسر ثناء کوثر اشفاق، پروفیسر سعودہ صدف، پروفیسر عادلہ،پروفیسر فیضانہ، پروفیسر ثانیہ عبدالرشید، پروفیسر مہروز نکہت، پروفیسر ثناء شیخ عثمان، پروفیسر عنقاء صدف،پروفیسر انعم کوثر، سعدیہ میڈم،پروفیسر شہنیلہ شیرین، پروفیسر ماہ نور،پروفیسر عمّارہ اسماعیل، پروفیسر طارق رحمانی، پروفیسر قاضی عرفان، پروفیسر کامران، پروفیسر حبیب الرّحمٰن، پروفیسر سعید اشرف، مسعود الرّحمٰن سر، مبشر بھائی، غزالہ خالہ، تحسینہ خالہ، سلطانہ خالہ وغیرہ موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے