ماں اور ڈھائی سالہ بیٹے پر ایسڈ سے حملہ ، ملزمین فرار ، مقدمہ درج ،ناگپور میں دل دہلانے والی واردات
ناگپور : 6 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے ناگپور میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک خاتون اور اس کے بچے پر تیزاب سے حملہ کیا گیا ہے۔ ناگپور کے ونوبا بھاوے نگر میں رہنے والی لتا کو منگل کی صبح ایک نامعلوم نمبر سے فون کال موصول ہوئی۔
نامعلوم فون کرنے والے نے لتا سے کہا کہ 'تمہارے شوہر کا کسی سے عشق (افیئر) ہے، اگر تم مجھ سے ملنے آؤ تو میں تمہیں پوری معلومات دوں گا'۔ اس کے بعد لتا اپنے ڈھائی سالہ بیٹے کو لے کر مذکورہ جگہ پر ملنے چلی گئیں۔
عورت گھر سے زیادہ دور بھی نہیں گئی تھی کہ پیچھے سے آنے والے اسکوٹی سواروں نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ ماں بیٹا معمولی زخمی ہوئے۔ ناگپور پولیس نے اس معاملے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔
خوش قسمتی سے، حملہ آور اپنا ہدف کھو بیٹھے، اس لیے لتا اور اس کے بیٹے کو حملہ آور بڑی مقدار میں تیزاب حملہ سے زخمی نہیں کرسکے ۔ تاہم وہ بچ گئے، ان کے بازوؤں اور پیٹ پر چوٹیں آئیں۔ موقع پر موجود لوگوں نے زخمی لتا اور اس کے بیٹے کو اسپتال میں داخل کرایا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دو اسکوٹر سوار متعلقہ خاتون پر تیزاب پھینکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
لتا نامی خاتون نے کہا کہ میں ایک گھریلو خاتون ہوں اور میرے شوہر پرانک پیشے سے ڈرائیور ہیں۔ ہمارا ایک ڈھائی سال کا بیٹا بھی ہے۔ منگل کی صبح 9 بجے کسی نے فون کر کے مجھے اپنے شوہر کے افیئر کے بارے میں بتایا۔ اس نے مجھے پریشان کر دیا۔ فون کرنے والے نے مجھے کندن لال گپتا نگر میں ملنے کی دعوت دی۔ اس جگہ ملاقات کے بعد مکمل معلومات دینے کو کہا۔
لتا نے بتایا کہ میں اپنے ڈھائی سالہ بیٹے کے ساتھ گھر سے باہر نکلی اس کے بعد پیچھے سے آنے والے دو موٹر سائیکل سواروں نے مجھ پر تیزاب پھینک دیا۔ حملہ آوروں نے نقاب پہن رکھے تھے۔ اس لیے لتا نے انہیں پہچانا نہیں، دونوں حملے کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لتا کے شوہر کا کسی سے جھگڑا چل رہا تھا۔ لتا اور ان کے بیٹے پر دشمنی کی بنا پر حملہ کیا گیا۔ حالانکہ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ فی الحال پولس اس سلسلے میں تفتیش کر رہی ہے۔ کچھ میڈیا دعویٰ کر رہے ہیں کہ پرانک کی گرل فرینڈ نے ان کی بیوی پر حملہ کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com