کرناٹک سرکار ہائے ہائے..بومئی سرکار ہائے ہائے.. شندے حکومت ہائے ہائے، اسمبلی کی سیڑھیوں پر شندے حکومت کیخلاف مہا وکاس اگھاڑی کی نعرے بازی


کرناٹک سرکار ہائے ہائے..بومئی سرکار ہائے ہائے.. شندے حکومت ہائے ہائے، اسمبلی کی سیڑھیوں پر شندے حکومت کیخلاف مہا وکاس اگھاڑی کی نعرے بازی 



ناگپور:19 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کرناٹک حکومت ہائے ہائے..بومئی حکومت ہائے ہائے.. شندے حکومت ہائے ہائے... غداروں کا پاپ مہاراشٹر کو تاپ ... کھوکھے سرکار ، جھوٹی سرکار... 50 کھوکھر ایکدم اوکے... کھوکھے سرکار کیا کہتی؟ گجرات کو پروجیکٹ دیتی رہتی ... کسانوں کا کوئی مددگار نہیں... مہاراشٹر کی بھتہ خوری، گجرات میں سرمایہ کاری... اسطرح کے فلک شگاف نعروں سے اسمبلی کی سیڑھیوں پر شندے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مہاوکاس اگھاڑی کے ایم ایل ایز نے اپنا احتجاج درج کیا ۔اس موقع پر مہاوکاس اگھاڑی کے ایم ایل ایز نے ودھان بھون کے احاطے سے باہر زور دار نعرے بازی کرتے ہوئے دھاوا بول دیا۔ آج سے مہاراشٹر اسمبلی کا سرمائی اجلاس ناگپور میں شروع ہو گیا ہے۔ ناگپور میں آج پہلے دن مہاوکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے نے اپوزیشن لیڈر اجیت پوار اور امباداس دانوے کی قیادت میں شندے حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے