نیو بس اسٹینڈ سے چالیس گاؤں پھاٹا تک ایس ٹی بسوں اور مال گاڑیوں کیلئے 15 اور 16 دسمبر کو راستہ بند ، اجتماع کیلئے ٹریفک نظام میں عارضی تبدیلی



نیو بس اسٹینڈ سے چالیس گاؤں پھاٹا تک ایس ٹی بسوں اور مال گاڑیوں کیلئے 15 اور 16 دسمبر کو راستہ بند ، اجتماع کیلئے ٹریفک نظام میں عارضی تبدیلی


جمعرات اور جمعہ کو ناسک ضلع کا تبلیغی اجتماع، سٹی ٹرانسپورٹ برانچ مالیگاؤں کی ہیوی گاڑیوں کے مالکان سے اپیل 




مالیگاؤں : 13 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہریان مالیگاؤں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مالیگاؤں شہر میں مسلم بھائیوں کا اجتماع (مذہبی اجتماع)مورخہ 15 اور 16 دسمبر بروز جمعرات اور جمعہ کو منعقد ہورہا ہے ۔ چونکہ یہ اجتماع سائنہ شیوار اسپننگ مل کے پاس گراؤنڈ میں منعقد ہونے والا ہے، اس لیے مالیگاؤں نیو بس اسٹینڈ سے دریگاؤں جونا آگرہ روڈ چالیسگاؤں پھاٹا ہائی وے کے راستے سے اجتماع کے لیے آنے والے آمتہ المسلمین پیدل اور دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیاں لیکر  آئیں گے۔ پورے ناسک ضلع سے بڑی تعداد میں اس اجتماع میں ملسمان شرکت کررہے ہیں اس لئے  ٹریفک نظام کو کنٹرول کرنے و اجتماع میں آنے والے مسلم بھائیوں کو راحت پہچانے کیلئے ٹریفک نظام میں عارضی تبدیلی کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ ٹریفک جام نہ ہو۔ گاڑی کی وجہ سے ہونے والے حادثات کو روکنے کے لیے مالیگاؤں شہر کے تمام ہیوی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی مال بردار گاڑیاں اجتماع گاہ کے راستے سے نہ لائیں انکے لئے یہ رستہ عارضی طور پر جمعرات اور جمعہ کو بند رہے گا۔

ٹریف حکام نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز اور  مالکان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنی مال برادر گاڑیاں 1۔ وہیلرز 2. فور وہیلر 3. ٹیمپو 4. بڑی بھاری گاڑیاں 5. فور وہیلر رکشہ، 6. مسافروں کو لے جانے والی پرائیویٹ بسیں 7. ایس ٹی۔ بسیں اپنی گاڑیاں مورخہ 15 دسمبر بروز جمعرات اور مورخہ 16 دسمبر بروز جمعہ کو صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مذکورہ تاریخ اور وقت پر نئے بس اسٹینڈ سے درےگاؤں، اولڈ آگرہ روڈ، چالسگاؤں پھاٹا ہائی وے تک اپنی مال برادر گاڑیاں نہ لائیں کیونکہ یہ راستہ مال برادر گاڑیوں کیلئے دو دنوں کیلئے بند رہیگا ۔ راستے کو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور سڑک کو صرف آنے اور جانے والی ٹریفک کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

تاہم، مذکورہ بالا تمام مال برادر گاڑیوں، کارگو کیریرز اور مسافر ٹرانسپورٹرز کو چالیس گاوں فاٹا سے منماڑ چوپھلی، گرنا پل سے آمد و رفت کرنا چاہیے اور اپنی گاڑیاں نیو بس اسٹینڈ کے راستے دریگاؤں تک نہ لائیں۔ اس کا خیال رکھنا۔اسطرح کی سرکاری پریس ریلیز انسپکٹر آف پولس سٹی ٹرانسپورٹ برانچ مالیگاؤں دیہی نے جاری کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے