اجو لہسن والا اور امان بیگ گرفتار ،12 نومبر تشدد معاملہ میں ڈی وائے ایس پی اسکواڈ کی کارروائی
مالیگاؤں : 19 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)سال گزشتہ 12 نومبر کو شان رسالت مآب صل اللہ علیہ وسلم میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف پر امن مالیگاؤں بند کی کامیابی کے بعد پھوٹ پڑے مالیگاؤں تشدد معاملہ میں پولس کو کئی مطلوب نوجوانوں کی تلاش تھی ۔اس ضمن میں مالیگاؤں پولس انتظامیہ کی جانب سے موصول تفصیلات کے مطابق شیخ اکرم شیخ عارف عرف اجو لہسن والا اور امان سراج بیگ عرف ابو نامی شخص کو آج پولس نے گرفتار کرلیا ہے ۔پولس ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق شیخ اکرم عرف اجو لہسن والا کو آج بعد نماز عشاء اپنا سوپر مارکیٹ کے پاس سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو اسکواڈ نے اجو لہسن والا کو گرفتار کیا جبکہ اسی اسکواڈ نے عائشہ نگر پولس اسٹیشن کی حدود سے امان سراج بیگ نامی شخص کو بھی گرفتار کیا ہے ۔20 دسمبر بروز منگل کو دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔خیال رہے کہ شیخ اکرم عرف اجو لہسن والا نے مالیگاؤں سے ممبئی ہائی کورٹ تک ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں ناکامی ہاتھ لگی اور بالآخر آج شہر میں کھلے عام گھومنے پھرنے کی خبر کی بنیاد پر مقامی ڈی وائے ایس پی اسکواڈ نے جال بچھا کر اجو لہسن والا کو گرفتار کرلیا ہے ۔رات دیر گئے اجو لہسن والا کا میڈیکل چیک سول اسپتال میں کیا گیا ۔اجو کو سٹی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 74 اور عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 76 میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com