غیر قانونی کاروبار کی روک تھام اور جرائم و نشہ مکت مالیگاؤں کیخلاف کون ہے؟ کیا سیاسی دباؤ کے ذریعے آئی پی ایس آفیسر کی تقرری پر روک لگائی جارہی ہے؟
کسے ڈر لگ رہا ہے نلیش تانبے کی تقرری سے؟ :شیخ آصف کا سنسنی خیز سوال
مالیگاؤں : 13 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں نشہ آور اشیاء پر قدغن لگانے کیلئے جہاں مالیگاؤں شہر کی دینی ملی، مذہبی سیاسی شخصیات میدان میں اتر کر بیداری پیدا کررہی ہیں اور پولس انتظامیہ سے سختی سے عمل کرنے کی اپیل کررہی ہیں کہ مالیگاؤں شہر میں نشہ آور اشیاء پر روک لگائی جائے ۔وہیں حال ہی میں اپوائنٹ ہوئے مالیگاؤں شہر کے ڈی وائے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے قانون کی پاسداری کرنے کیلئے عوام کو مجبور کردیا ۔نشہ آور اشیاء کا کاروبار کرنے والوں پر قانونی شکنجہ کسا جارہا ہے ۔غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد پر پولس کی کڑی نظر رہے رہی ہیں ۔شہر میں رات گیارہ بجے کے بعد سے پولس سختی و پیٹرولنگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے غرض کہ قانون کی پاسداری کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں اور یہ سب ایک آئی پی ایس ڈی وائے ایس پی کی کوششوں سے جاری ہیں وہیں ۔ناسک ضلع دیہی پولس ایس پی شاہ جی امپ بھی بطور آئی پی ایس اپنا چارج نبھا رہے ہیں جس سے پورے ناسک دیہی علاقوں میں نشہ آور اشیاء کا کاروبار کرنے والوں پر قانونی کارروائی تیز ہوگئی ہے ۔
اسی سلسلے میں عوام مطالبہ کررہی تھی کہ مالیگاؤں شہر کے ایڈیشنل ایس پی کی پوسٹ پر بھی ایک آئی پی ایس آفیسر تقرر ہوجائے تو بھلا ہوگا ۔تینوں آفیسر مل کر مالیگاؤں سے نشہ آور اشیاء پر قدغن لگانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔لیکن خبر آرہی ہے کہ ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی کا تبادلہ ہوجانے کے بعد انکی جگہ پر آنے والے آئی پی ایس آفیسر نلیش تانبے نے اب تک اپنا عہدہ کا چارج نہیں لیا ہے کیونکہ انکی پوسٹنگ پر روک لگانے کی کوشش جاری ہے ۔اس ضمن میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی صدر آصف شیخ نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے میڈیا بیان میں کہا کہ مالیگاؤں و ناسک ضلع کے ایک بڑے سیاسی لیڈر کے دباؤ کی وجہ سے شہر میں آئی پی ایس آفیسر کی تقرری پر روک لگائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کون ہے جو مالیگاؤں شہر کا دشمن ہے؟ کونسا سیاسی لیڈر ہے جو مالیگاؤں شہر سے نشہ آور اشیاء جرائم اور غیر قانونی کاروبار سے پاک مالیگاؤں ہونے نہیں دے رہا ہے؟ شیخ آصف نے کہا کہ جب ایک آفیسر ایڈیشنل ایس پی ایس عہدہ پر رجوع ہوگا تو مالیگاؤں سینٹرل سمیت آؤٹر میں بھی قانون کی بالا دستی قائم ہوگی ۔نشہ سے پاک مالیگاؤں بنے گا ۔عوام کی خواہش ہے کہ مالیگاؤں شہر میں آئی پی ایس آفیسر کی تقرری کی جائے لیکن ایک سیاسی لیڈر آئی پی ایس آفیسر کے خلاف ہے جس سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے یا پوری دال کالی ہے؟ آنے والا وقت ان ضمیر فروش لیڈر کو بے نقاب ضرور کریگا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com