اے ٹی ایس کی کارروائی، مولانا دولت ندوی گرفتار ، 14 دنوں کی پولیس تحویل


 اے ٹی ایس کی کارروائی، مولانا دولت ندوی گرفتار ، 14 دنوں کی پولیس تحویل 
 


 
 ناسک : 14 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے 'پی ایف آئی' کی تحقیقات میں مالیگاؤں سے دوسرے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ۔  'اے ٹی ایس' نے یہ کارروائی سنیچر کی صبح کی ہے ۔  اے ٹی ایس نے مولانا عرفان دولت ندوی کو گرفتار کر لیا ہے۔  ایک ماہ قبل انھیں مالیگاؤں سٹی پولیس نے بھی حراست میں لیا تھا۔  بعد میں انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ 
 اس دوران مولانا کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں چودہ دنوں کے لیے پولس کی تحویل میں روانہ کردیا ہے ۔  شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ ٹیرر فنڈنگ میں ملوث ہے ۔ انکا موبائل فون بھی ضبط کرلیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں ناسک ضلع اور ریاست سے پہلے گرفتار کیے گئے تمام PFI کے مشتبہ افراد کے ساتھ انکے جارحانہ روابط رکھنے کا الزام ہے۔

 فی الحال مولانا ندوی امام کونسل کے صدر ہیں ۔  اس سے قبل گرفتار ہونے والے سبھی چھ ملزمان جیل میں ہیں ۔  اے ٹی ایس نے اس معاملے میں مولانا کے لئے پولس تحویل کی عدالت سے منظوری حاصل کی ہے ۔ مولانا عرفان دولت ندوی کو 'PFI' کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے ۔

 این آئی اے، پولیس اور کرائم برانچ نے 27 ستمبر کو پی ایف آئی کارکنوں کے خلاف چھاپے مارے۔اب تک مالیگاؤں شہر سے دو افراد کو پی ایف آئی تنظیم سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔دونوں افراد کو صبح سویرے پوچھ گچھ کے لیے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔ قبل ازیں ضلعی صدر سیف الرحمان کو مالیگاؤں سے گرفتار کیا گیا تھا ۔اس دوران گرفتار سعید اقبال کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔ اور عرفان ندوی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا ۔ تب سے تحقیقاتی ایجنسیاں عرفان دولت ندوی پر نظر رکھے ہوئے تھی اور آخرکار انھیں گرفتار کرلیا گیا ۔
 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے