کار پوریشن گھر پٹی سے صفائی ٹیکس کا خاتمہ کرے : شیخ رشید
مالیگاؤں : 22 اکتوبر ( بیباک نیوز اپڈیٹ) میونسپل کارپوریشن نے حکومتی فیصلے کی روشنی میں شہر بیان کو گھر پٹی تقسیم کرتے ہوئے صفائی ٹیکس وصول کرنے کی جو رسید تقسیم کی ہے اسے فوری طور پر واپس لیا جائے ۔اس طرح کامطالبہ آج راشٹروادی کانگریس پارٹی کے لیڈ رشیخ رشید نے ڈپٹی کمشنر سے کیا ہے۔موصوف نے کہا ۔که میونسپل کارپوریشن عوام کوتقسیم کردہ گھر پٹی ٹیکس میں صفائی ٹیکس کا انضمام نہ کرے،اورعوام پراضافی بوجھ نہ ڈالے بلکہ گھر پٹی سے صفائی ٹیکس کا خاتمہ کرتے ہوئے شہریان کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کرے ۔
شیخ رشید نے میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مالیگاؤں شہر %67 سے زائد غریب بستیوں پر آباد ہے۔اس کے علاوہ کار پوریشن نے صفائی کاٹھیکہ پہلے سے ہی دیا ہوا ہے ۔اس لئے صفائی کے نام پر وصول کیا جانے والا ٹیکس غیر معنی ہے ۔لہذا کار پوریشن حکومت سے اپیل کرے اور گھر پٹی ٹیکس سے صفائی ٹیکس کوختم کرے ۔اس موقع پر اسلم انصاری تشکیل جانی بیگ مستقیم انجینئر بھی موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com