مدرسہ ریاض الجنہ میں نعتیہ و تقریری مسابقہ بحسن وخوبی اختتام پذیر ، سیکڑوں طلباء کی شرکت
مالیگاؤں : (پریس ریلیز) الحمدللہ ثم الحمدللہ مدرسہ ریاض الجنہ (واقع اکبری مسجد) محوی نگر گذشتہ سات سالوں سے اپنی دینی خدمات انجام دے رہا ہے۔جہاں تعلیم وتربيت کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے اور انہیں اپنے مافی الضمیر کو ادا کرنے کا بہترین طریقہ اور اسلوب سکھایا جاتا ہے مزید یہ کہ ان پر اپنی جانفشانی کےساتھ محنت کرنے والے اساتذہ کرام کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اسی کے پیش نظر مورخہ 9 رییع الاول بروز جمعرات 6اکتوبر کو مدرسہ ریاض الجنہ اور اسکی تمام شاخوں کے مابین نعتیہ وتقریری مسابقہ رکھاگیاتھا جسمیں کل 126 طلباء وطالبات نے حصہ لیا واضح ہو کہ یہ مسابقہ دو نشست پر مشتمل تھا پہلا ضمنی مسابقہ 6 اکتوبر کو ہوا جسمیں 4 فروعات تھی طلباء وطالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن میں سے 63 طلباء وطالبات نے نہایت اچھے انداز میں اپنی نعت وتقریر پیش کی جس بنا پر فائنل مسابقہ کے لئے منتخب ہوئے۔
بروز سنیچر11ربیع الأول8 اکتوبر کو فائنل مسابقہ ہوا جسمیں پہلے جج شہر مالیگاؤں کے مشہور ومعروف عالم دین مسجد احمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے امام وخطیب حضرت مولانا امتیاز اقبال صاحب زید مجدھم تھے اور دوسرے جج اور حکم کی حیثیت سے تشریف لائے جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے مایہ ناز استاذ جناب قاری ابراھیم صاحب مدظلہ العالی تھے یاد رہے اس فائنل مسابقہ میں بھی 4فروعات تھی جس میں نعت کی دواور تقریر کی دو فرع تھی۔اس مسابقہ میں نعت وتقریر میں اول نمبر سے کامیاب ہونے والے طالب علم کو 500 اور تیاری کرانے والے استاذ کو 1000 ہزار کا انعام تھا اسی طرح دوم نمبر سے کامیاب ہونے والے طالب علم کو 300 اور استاذ کو 500 سوم نمبر سے کامیاب ہونے والے طالب علم کو 200 اور استاذ کو 300 بطور انعام دیا گیا جسکی تفصیل درج ذیل ہے ۔
صبح نعت کی فرع، کل مساھمین 15
اول نمبرحذیفہ حسان عمران احمد استاذمفتی عمران صاحب ندوی، دوم نمبر عبدالرحمن جاوید احمداستاذحافظ عبدالوہاب صاحب اشاعتی، سوم نمبرسعدیہ کوثر پیر محمد(نورانی قاعدہ)استاذمولانا عبدالباری صاحب محمدی
صبح تقریر کی فرع، کل مساھمین 21۔
تقریر کا عنوان موقع کی مناسبت سے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم
اول نمبر نورالھدی عبدالقیوم، استاذمولانا ندیم صاحب اشاعتی ' دوم نمبرضیاء الرحمن سجاد حسین، استاذمولانا ندیم صاحب اشاعتی، سوم نمبرسید صدیق سید مرتضی، أستاذمولانا عمران صاحب اشاعتی
دوپہر نعت کی فرع کل مساھمین 14
اول نمبرمعاذ احمد اخلاق احمد استاذ، مفتی عمران صاحب ندوی، دوم نمبر محمد زید ساجد انجم استاذحافظ عبدالمالک صاحب اشاعتی، سوم نمبر محمد فیضان عبدالستار،استاذ حافظ نیاز صاحب اشاعتی۔
دوپہر تقریر فرع۔کل مساھمین 14۔
اول نمبرجوریہ عبدالصمد(پارہ عم)استاذ مولانا عبدالباری صاحب محمدی، دوم نمبرخدیجۃ الکبری نواب احمد(نورانی قاعدہ) استاذ حافظ حفیظ الرحمن صاحب اشاعتی، سوم نمبر محمد ایان رضوان احمداستاذ حافظ نیاز صاحب اشاعتی۔
مسابقہ کے اختتام پر حضرت مفتی عبدالقيوم صاحب اشاعتی نے اپنے صدارتی کلمات میں طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی فرمائی نیز ناظم مدرسہ حافظ جمیل احمد صاحب اشاعتی زید مجدھم کو مبارکباد پیش کی اسکے بعد جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے ناظم مکاتب ونگراں اور مقرر خصوصی حضرت مولانا جاوید صاحب اشاعتی نے اپنے زریں خیالات کا اظہار فرمایا اخیر میں حضرت مولانا امتیاز اقبال صاحب مدظلہ العالی کی دعا پر اس نورانی وعرفانی محفل کا اختتام ہوا۔منجانب
شعبہ نشرواشاعت مدرسہ ریاض الجنہ واقع (اکبری مسجد) محوی نگر مالیگاؤں
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com