ہندو توا ظلم ناانصافی کا نام نہیں، دیش سے محبت، سب مذہب کا احترام کرنا، عورتوں کی عزت، لوگوں کی مددکرنا ہندو توا ، ہندوستان کا مسلمان ہمارا بھائی قانون کا استعمال یکساں کیا جائے ورنہ ہم ایسے قانون کو.... ہم خاموش ہیں تو اسکا مطلب بزدلی نہیں، اگر شیو سینکوں کو کہہ دوں تو... ادھو ٹھاکرے کی گھن گرج


ہندو توا ظلم ناانصافی کا نام نہیں، دیش سے محبت، سب مذہب کا احترام کرنا، عورتوں کی عزت، لوگوں کی مددکرنا ہندو توا ، ہندوستان کا مسلمان ہمارا بھائی 


قانون کا استعمال یکساں کیا جائے ورنہ ہم ایسے قانون کو.... ہم خاموش ہیں تو اسکا مطلب بزدلی نہیں، اگر شیو سینکوں کو کہہ دوں تو... ادھو ٹھاکرے کی گھن گرج 


مرکزی حکومت ، وزیر اعلیٰ شندے اور فرنویس پر جم کر تنقید، آئندہ وزیر اعلیٰ شیو سینا کا ہوگا، دسہرہ اجلاس سے ادھو ٹھاکرے کا خطاب 



ممبئی ؛ 6 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی میں دسہرا کے موقع پر شیوسینا کے کے صدرمقام ادھو ٹھاکرے نے زبردست طاقت کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے صاف لفظوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی آور شندے گروپ کو انتباہ دیا ہے کہ ہم خاموش بیٹھے ہیں تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں کچھ کرنے والے نہیں، ہمیں قانون کا احترام کرنا آتا ہے دیویندر فرنویس کا نام لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے ہوتا ہے ۔اگر شیو سینک کیلئے الگ قانون اور بی جے پی کیلئے الگ قانون استعمال ہوا تو پھر ہم ایسے قانون کو لات مارتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہندوتوا نہ سکھائیں، یہ ملک سیکولر ہے اور یہاں سب مذہب کو آزادی ہیں اور اس ملک کا ہندوتوا دیش بھکتی ہے ۔دیش سے محبت کرنا، سب مذہب کا احترام کرنا، عورتوں کی عزت، لوگوں کی مدد یہ سب ہندو توا ہے ۔ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر میں انہیں (شیو سینک) کو کہہ دوں تو مہاراشٹر میں کیا نہیں کیا جاسکتا، یہ سب شیو سینک خاموش ہیں ۔آباد اگرچہ کسی شیو سینک کو حراساں کیا جائے گا تو انجام برا ہوگا ۔

ادھو ٹھاکرے نے مرکزی حکومت کے فیصلوں پر جم کر تنقید کی، کشمیر میں اورنگ زیب نامی مسلم فوجی دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے شہید ہوا وہ اورنگ زیب ہمارے ملک کا مسلمان ہے ۔اسکے لئے وہ ہمارا بھائی ہے ۔بی جے پی کو مذہب کی چادر کو اپنے گھر میں رکھنے کا مشورہ بھی ادھو ٹھاکرے نے دیا ۔مسلمانوں کی جم کر انہوں نے حمایت کی ۔انکیتا بھنڈاری اور بلقیس بانو کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا، انہوں نے مہنگائی، روزگار، پاکستان، چین اور مذہبی فرقہ پرستی، بلیک ملینگ جیسے عنوانات پر سیر حاصل حاصل تبصرہ کیا ۔عوام سے انہوں نے کہا کہ آپکا یہی ساتھ 2024 تک رہا تو ہم مہاراشٹر میں پھر ایک بار شیو سینا کا وزیر اعلیٰ بنائیں گے ۔


یا۔ شیوسینا سربراہ اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے وسطی ممبئی واقع شیواجی پارک میں روایتی ریلی میں موجودہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر زوردار حملہ کرتے ہوئے نظر آئے۔ ساتھ ہی انھوں نے امت شاہ، دیویندر فڑنویس اور مرکزی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔


ٹھاکرے نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ’بی جے پی نے میری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے اور اسے سبق سکھانے کے لیے میں نے کانگریس اور این سی پی کے ساتھ اتحاد کیا پھر انھوں نے کہا کہ’اس بار راون الگ ہے۔ جیسے دور بدلتا ہے، ویسے راون بھی بدلتا ہے۔ اب تک دس سر والا تھا۔ اب کتنے کا ہے؟ بتائیے کتنے کا ہے؟ کتنے سروں کا، نہیں کتنے کھوکے کا بتائیے۔ 50 کھوکے (کروڑ) کا یہ کھوکاسر ہے۔ یہ کٹپا ہے۔ یعنی جو کٹ کرنے والا اپا، وہی کٹپا۔ وہ کاٹ رہے تھے۔ یہ سوچتے رہتے تھے کہ میں کیسے دوبارہ پیروں پر کھڑا نہ ہو سکوں۔


ادھو ٹھاکرے نے ایکناتھ شندے کو دھوکہ باز اور غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’راون کی طرح شندے نے چہرہ بدلا۔ غداروں کو غدار ہی کہیں گے۔ یہ گدی ہماری ہے۔ یہ وزیر اعلیٰ عہدہ 50 کھوکے کا ہو گیا ہے۔ انھوں نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔ شیوسینک کٹپا کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔‘‘ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ادھو یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’مجھے صرف ایک ہی بات بری لگی اور اس پر غصہ بھی آتا ہے کہ جب مجھے اسپتال میں داخل کرایا گیا تو جن لوگوں کو میں نے ریاست کی ذمہ داری دی، وہ کٹپا بن گئے اور ہمیں دھوکہ دیا۔ وہ مجھے کاٹ رہے تھے اور سوچ رہے تھے کہ میں اسپتال سے کبھی نہیں لوٹوں گا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جنھیں ہم نے سب کچھ دیا، انھوں نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا اور جنھیں کچھ نہیں دیا، وہ سب ایک ساتھ ہیں۔ یہ سینا ایک یا دو کی نہیں بلکہ آپ سبھی کی ہے۔ جب تک آپ میرے ساتھ ہیں، میں پارٹی کا لیڈر رہوں گا۔‘‘


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے