سٹی کالج میں یوم تاسیس اور گاندھی جینتی کی رنگ برنگی تقریب
مالیگاؤں : (پریس ریلیز) بروز اتوار 2, اکتوبر 2022ء،مہاتما گاندھی ودیا مندر کے زیر انصرام مالیگاؤں شہر کی قدیم اور مشہور ومعروف آرٹس،کامرس سائنس سنیر و جونیئر کالج *(سٹی کالج)* قدوائی روڈ مالیگاؤں کو قائم ہوے 50 سال مکمل ہونے اور مہاتما گاندھی ودیا مندر کے قیام کے ستر سال مکمل ہونے پر سنستھا کے فاؤنڈیشن ڈے اور سٹی کالج کے گولڈن جوبلی کے موقع پر رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کی شروعات سنستھا کے پرچم کو پروقار طریقے سےلہرا یا گیا ۔رسم پرچم کشائی پروفیسر رضوان خان سر کی رہنمائی میں محترم پرنسپل ایس۔سی ہالے سر کےہا تھوں عمل میں آئی۔ بعد ازاں گاندھی جینتی اور کالج،سنستھا کے گولڈن اور فاؤنڈیشن ڈے کے بینرز تلے کالج کے تمام طلباء وطالبات اور تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے ریلی نکالی ۔
ریلی کے بعد کالج میں بہترین تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت کالج کے پرنسپل محترم ایس۔سی۔ہالے سر نے کی۔محترمہ رضوانہ میڈم نے بڑے خوبصورت انداز میں آئے ہوئے مہمانوں کا تعارف پیش کیا ۔ پروگرام میں پرنسپل محترم ایس۔سی۔ہالے سرنے پرتیما پوجن کی۔ مہاتما گاندھی ،لوک نیتے وینکٹ راؤ ہیرے صاحب اور بھاؤ صاحب ہیرے کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اس پروگرام میں تمام سابق طلباء وطالبات(اولڈ اسٹوڈنٹس) نے شرکت کی۔کالج کی جانب ایک انوکھے انداز یعنی طرح طرح کے خوبصورت پھول اور پودے دیکر آپ لوگوں کا استقبال کیا گیا ۔اولڈ اسٹوڈنٹس میں ٹیچر ،وکیل،انجینیر،مالی ووڈ اداکار،اسپورٹس مین،صنعت کار اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے ۔ محترم ڈاکٹر یاسین سر، شفیق سر ،پرویز سر ،عتیق سر،عابد انصاری سراحمد ایوبی سر،نوید سر،جیلانی سر،محترمہ رقیہ آپا،محترمہ طاہرہ آپا تمام ہی احباب نے اپنے پرانے یادگار لمحوں کو یادکیا۔سٹی کالج کے فیکلٹی آف ڈین ڈاکٹر عارف انجم سر نےکالج دن بہ دن ترقی کے نئے نئے مراحل طے کررہاہے۔آج تقریباً 1300 طلباء وطالبات تعلیم سے سرفراز ہو رہیں ہیں۔ اور اپنی آن بان اور شان کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اس کے متعلق معلومات فراہم کی ۔
ساتھ ہی محترم ابرارسر ،ڈاکٹر شکیب ،پروفیسر اشتیاق سر،شریف سراور اکرم خان صاحب (مالی ووڈ اداکار) نے اپنے خوبصورت نغموں سے ماحول میں روح پھونکی دی۔محترم رضوان خان سر تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش پر عالمی یوم عدم تشددInternational non voilance Day)اورلال بہادر شاستری جنکو آزاد بھارت کے بہادر وزیر اعظم کے طور جانا گیا۔ان عظیمرہنماووں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ساتھ آپ مہاتما گاندھی ودیا مندر کے متعلق معلومات فراہم کی ۔مہمانان نے اپنے تاثرات بتاتے ہوئے ڈاکٹر عارف انجم سر کی کوششوں اور خدمات کی سراہنا کی ۔اخیر میں ڈاکٹر مبین نذیر سر نے سبھی کا شکریہ ادا کیا ۔اس پروگرام میں جونیئر و سینئر کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے شرکت کی ۔ساتھ آگے کے پروگرام کے متعلق اعلان گیا ۔کہ دیوالی کے بعد نومبر میں ایک بڑا پروگرام اولڈ بوائز کا شہری سطح پر انعقاد کیا جائے گا ۔جس میں تقریباً 50 سالہ اسٹوڈنٹس کو یکجا کیا جائے گا ۔جو اپنی اپنی فیلڈ نمایاکام انجام دیے۔ وہ تعلیمی،سمجی،صنعتی،اسپورٹس،پروفیشنل(فلمی) میں کامیابی حاصل کی ان کا استقبال کیا جائے گا۔ہمیشہ کی طرح محترمہ رضوانہ میڈم نےبہترین انداز میں شعروشاعری کے ذریعے شائقین کو باندھ کر رکھا۔ نظامت کے فرائض محترمہ رضوانہ میڈم نے بحسن وخوبی انجام دے ۔اسطرح مکمل کامیابی کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا ۔ش۔ن۔ا۔آرٹس ،کامرس اینڈ سائنس جونیئرو سینئر کالج مالیگاؤں سٹی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com