انیل دیشمکھ کو بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت ، لیکن فی الحال جیل سے رہائی نہیں...



انیل دیشمکھ کو بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت ، لیکن فی الحال جیل سے رہائی نہیں... 



ممبئی : 4 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ ) سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو آج بامبے ہائی کورٹ نے بڑی راحت دی ہے۔ دیشمکھ کو تقریباً 11 مہینوں کے بعد ضمانت ملی ہے۔ انیل دیشمکھ منی لانڈرنگ کیس میں کئی ماہ سے جیل میں ہیں۔ انہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا تھا۔دیشمکھ کو ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر انہیں ضمانت دی گئی ہے۔ تاہم ضمانت ملنے کے بعد بھی انل دیشمکھ جیل سے باہر نہیں نکل پائیں گے۔ وجہ یہ ہے کہ سی بی آئی نے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر رکھا ہے۔ اس کیس میں انہیں ضمانت نہیں دی گئی۔ ایسے میں ایسا لگتا ہے کہ وہ اب بھی جیل میں ہی رہیں گے ۔ لیکن اس معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد ان کے جیل سے باہر آنے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے