لوک سبھا چناؤ لڑنے کی پیشکش ، ہندو مسلم اتحاد اور مالیگاؤں میں تعمیری سیاست کا اہم باب شیخ رشید ہے :برادران وطن




لوک سبھا چناؤ لڑنے کی پیشکش ، ہندو مسلم اتحاد اور مالیگاؤں میں تعمیری سیاست کا اہم باب شیخ رشید ہے 


غیر مسلم بھائیوں کی جانب سے وردھمان نگر میں عظیم الشان تقریب اعتراف خدمات و استقبالیہ،تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران کی شرکت و مخطابت 




مالیگاؤں : 8 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کے لوگ میرے خاندان کو دل سے پیار کرتے ہیں۔ سیاست میں بہت سے عہدے ان کی مہربانی سے ملے ہیں۔  شہر میں سیاسی و سماجی کاموں کو انجام دینے والے شیخ رشید کے کیریئر کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر وردھمان نگر کے اگریسن بھون میں منعقدہ ایک عظیم الشان شہری استقبالیہ اجلاس خطاب کر رہے تھے۔

 مامکو بینک کے چیئرمین راجیندر بھوسلے نے اس تہنیتی تقریب کی صدارت کی۔کانگریس کے ضلعی صدر ڈاکٹر تشار شیواڑے، بارہ بلوتیدار متر منڈل کے بندوکا بچھاؤ، بی جے پی گروپ لیڈر سنیل گائیکواڑ، راما مستری، پرمود شکلا، سندیپ پوار، ونود شیلار، بھرت مہسدے، دیپک نکم، بھرت چوہان ، بھگوان اڑاؤ نے اظہار خیال پیش کر شیخ رشید کو مبارکباد دی اور انکی خدمات کا اعتراف کیا۔یہاں مقررین نے بالخصوص بنڈو کاکا بچھاؤ، سنیل آبا گائیکواڑ وغیرہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے اس شہر میں تعمیری سیاست کا آغاز کیا آور وہ اسکے اہم باب میں شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں میں ہندو مسلم اتحاد ،سیکولرازم اور سب کو ساتھ لیکر شہر کی ہمیشہ بھلائی چاہی ۔شیخ رشید کی خدمات اس شہر کیلئے ناقابل فراموش ہیں ۔شیخ رشید نے ہر مذہب، ذات، طبقہ کی خدمت کی اور مالیگاؤں کو تادیر قائم رہنے والے تعمیری کام دیئے موصوف نے ہی گرنا ڈیم اسکیم لاکر پانی کے مسائل کو حل کیا ۔غیر مسلم بھائیوں نے کہا کہ شیخ رشید کے کردار سے ہم نے غریبوں کی مدد کرنا اور انسانیت کا پیغام بھی سکیھا ۔یہاں بیشتر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے ہمیں سیاست میں لاکر شہر کی خدمات کرنے والا بنایا ہم انکے شکر گزار ہیں ۔ان مقررین نے شیخ رشید کو لوک سبھا چناؤ لڑنے کی پیشکش کی اور کہا کہ آپ میں سب کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت، تعمیری کاموں کا جذبہ ہے آپ پارلیمنٹ چناؤ لڑیں ۔کیونکہ آپ نے کونسلر سے لیکر ایم ایل اے اور میئر شپ تک بیشمار تعمیری و فلاحی کاموں کو انجام دیا ہے جو قابل قدر ہیں ۔
 اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ میں 1982 سے سیاست میں آیا ہوں۔ تب سے مالیگاؤں کے شہریان مجھے دل سے پیار کرتے آئے ہیں۔ میں اس محبت کو کبھی نہیں بھولوں گا۔ مالیگاؤں کے لوگوں کے خلوص، تعاون اور پیار سے مجھے کارپوریٹر، میئر، ایم ایل اے وغیرہ کے عہدے ملے۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا کہ وہ مالیگاؤں کی ترقی کے لیے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ اس تقریب استقبالیہ میں ڈاکٹر  شیوالے، بچاؤ، گائیکواڑ، شکلا، مستری، شیلار، نکم، چوہان ، اڑاؤ ، جتیندر دیسلے، سنجے سوناونے، بھیکا بروے، بھونسلے نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شیخ رشید کو مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ این سی پی کے ریاستی سکریٹری دنیش ٹھاکرے نے تعارف کرایا۔ اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین، عہدیداران اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے