کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے شیخ عنایت کو ناسک اپولو ہاسپٹل لے جایا گیا ، کڈنی ڈونیٹر کی رضامندی کے بعد جلد ہی آپریشن ، شہریان سے دعاؤں کی اپیل



کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے شیخ عنایت کو ناسک اپولو ہاسپٹل لے جایا گیا ، کڈنی ڈونیٹر کی رضامندی کے بعد جلد ہی آپریشن ، شہریان سے دعاؤں کی اپیل



مالیگاؤں : 17 اکتوبر (پریس ریلیز) سلامت آباد کے ساکن شیخ عنات کی کڈنی خراب ہونے سے ڈاکٹروں کے مشورہ کے بعد اسکی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے کیلئے تقریباً 8 لاکھ روپے سے زاہد رقم درکار ہیں اور اسی سلسلے میں گزشتہ روز شیخ رشید کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تہنیت سے آصف شیخ نے امداد کیلئے انوکھی پہل کرتے ہوئے تحفہ میں ملی چار چاندی کی تلواروں کی نیلامی کر شیخ عنایت ہے آپریشن کیلئے اس رقم کو شیخ رشید کی اجازت سے وقف کرنے کا اعلان کیا تھا ۔اسی سلسلے میں آج عنات کے اہل خانہ کیساتھ آصف شیخ نے ناسک کے اپولو ہاسپٹل میں شیخ عنایت کا چیک اپ کروایا اور ڈاکٹروں سے صلاح مشورہ کیا تب ڈاکٹروں نے کہا کہ کڈنی ڈونیٹر کی رضا مندی کے بعد تقریبا 8 سے پندرہ دنوں میں شیخ عنایت کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا ۔اس طرح کی اطلاع   ناسک سے آصف شیخ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ۔انہوں نے کہا کہ شہریان شیخ عنایت کے کامیاب آپریشن کیلئے دعاؤں کا اہتمام کریں ۔تاکہ اللہ تعالیٰ شیخ عنایت کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔اس موقع پر فرحان شیخ و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے