اتر پردیش کے بہرائچ میں جلوس عید میلاد النبی کے دوران المناک حادثہ ،کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، وزیر اعلیٰ کا اظہار تعزیت



اتر پردیش کے بہرائچ میں جلوس عید میلاد النبی کے دوران المناک حادثہ ،کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، وزیر اعلیٰ کا اظہار تعزیت 



لکھنؤ : 9 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اتر پردیش کے بہرائچ میں عید میلاد النبی کے جلوس کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔  یہاں بجلی کا کرنٹ لگنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ کئی لوگ جھلس گئے۔  جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔  یہ واقعہ بہرائچ ضلع کے نانپارہ علاقے کے بھگدوا ماسو پور گاؤں کا ہے۔

 یہ حادثہ آج بروز اتوار جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر نکالے گئے جلوس مبارکہ کے دوران صبح کے وقت پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جلوس کی گاڑی میں لگی ہوئی لوہے کی سلاخ ہائی ٹینشن بجلی کے تار سے ٹکرا گئی۔ جیسے ہی لوہے کی سلاخ ہائی ٹینشن تار سے ٹکرائی، پوری گاڑی میں کرنٹ آ گیا۔  سات افراد اس کی زد میں آگئے۔  ان میں سے چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ دو افراد کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

 اس واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا دی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے