سیکڑوں اداروں کے ہزاروں افراد شیخ رشید کا استقبال کرنے کیلئے تیار، نورباغ میں استقبالیہ کمیٹی کی مشورتی میٹنگ کا کامیاب انعقاد
مالیگاؤں : 30 ستمبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کے تعمیر و ترقی پسند لیڈر، سیاسی و عوامی رہنما شیخ رشید کی 40 سالہ خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے 14 اکتوبر کو نور باغ میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شیخ رشید کو نیک شہری استقبالیہ و اعزازیہ دیا جائے گا ۔اس سلسلے میں اسلام پورہ وارڈ کے میں آنے والے نورباغ، ہزار کھولی و اطراف کے علاقوں کی عوام بالخصوص شیخ رشید کے ہمدردوں اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ورکروں ،عہدیداروں کی مشورتی میٹنگ کا انعقاد آج نور باغ میں واقع دادا دادی پارک میں کیا گیا ۔
اس پرہجوم میٹنگ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے ادارے کی جانب سے شیخ رشید کے اعزاز میں استقبالیہ دینے اور جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے مفید و گراں قدر مشورے سے نوازا ۔پروگرام کی صدارت استقبالیہ کمیٹی کے اہم ذمہ دار عرفان علی عابد نے نے انجام دیا جبکہ نظامت کے فرائض شکیل جانی بیگ نے ادا کی ۔اس موقع پر نوجوانوں اور اداروں کلبوں کی جانب سے آئے ہوئے مشورے استقبالیہ کمیٹی نے قبول کئے اس میٹنگ میں شیخ رشید کے فرزند اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ بطور خاص شریک رہے ۔انہوں نے عوام کا جوش و خروش دیکھ کر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شیخ رشید کی خدمات آج واقعی میں قابل اعتراف ہیں کیونکہ شہر میں دیگر لیڈران نے بھی کچھ نہ کچھ کام کیا ہے لیکن شیخ رشید نے مالیگاؤں شہر کو تاریخی، فلاحی اور تادیر یاد رکھنے والے تعمیری کام دیئے ہیں۔جو مالیگاؤں کی تاریخ کا روشن باب ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ سات اکتوبر سے 14 اکتوبر تک شیخ رشید کے اعزاز میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ان پروگراموں میں بھی عوام شرکت کریں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 اکتوبر کو جلسہ عام میں جلد از جلد پہنچنے کی کوشش کریں ۔اسکے علاوہ آج بروز سنیچر کو گرو وار وارڈ کی میٹنگ شبیر نگر سیلانی چوک غریب نواز گارڈن میں رات 8 بجے سے دس بجے تک ہوگی ۔اسطرح کی تفصیلات استقبالیہ کمیٹی کے کنوینر شکیل بیگ نے جاری کی ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com