حراء انگلش میڈیم اسکول کو گولڈن اسکول ایوارڈ، سید شگفتہ قادری صاحبہ کو بیسٹ پرنسپل ایوارڈ سے تفویض کیا گیا




حراء انگلش میڈیم اسکول کو گولڈن اسکول ایوارڈ، سید شگفتہ قادری صاحبہ کو بیسٹ پرنسپل ایوارڈ سے تفویض کیا گیا


حراء انگلش میڈیم اسکول کی دو طالبات ریاستی سطح کی ٹاپر



مالیگاؤں : 2 جولائی (پریس ریلیز) سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج میں زیرِ تعلیم دو طالبات انصاری کُنزہ ارم رفیق احمد، عائشہ صدیقہ فیروز نے سال 2019-20 میں منعقد ہوئے انڈین ٹائلینٹ اولمپیاڈ(INDIAN TALENT OLYMPIAD) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی سطح پر ٹاپ کیا جبکہ حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں کو گولڈن اسکول ایوارڈ اور  سید شگفتہ قادری صاحبہ کو بیسٹ پرنسپل ایوارڈ انڈین ٹائلینٹ اولمپیاڈ کی جانب سے تفویض کیا گیا انڈین ٹائلینٹ اولمپیاڈ کمپٹیشن میں پورے ہندوستان کی اسکولوں کے بچے شامل ہوتے ہیں ہم اہلیانِ شہر کے لئے یہ خبر باعثِ مسّرت ہے کہ حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں کو بیک وقت اتنے سارے اعزاز حاصل ہوئے ۔

اس مسرت و شادمانی کے موقع پر آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (چیئرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے اسکول کے تمام اساتذہ کرام، ٹاپر طالبات اور  کامیاب طلباء و طالبات اور پرنسپل سید شگفتہ قادری صاحبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازہ ـ  اسی طرح سید شگفتہ قادری صاحبہ(پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے اللہ رب العزت کی حمد بیاں کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی نعلین مقدس کے صدقے و طفیل اسکول کو یہ اعزاز حاصل ہوئے ہیں چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول مولانا سید محمد امین القادری صاحب کی شفقتیں، محبتیں اور اُن  کی دعاؤں سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے ہم اور ہماری اسکول ہمارے قائد کی سرپرستی میں کامیابی کے منازل طئے کررہے ہیں پرنسپل صاحبہ نے اسکول کے تمام ٹیچرس کی محنتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مزید محنت کی تلقین کیں اور اسکول کی مزید کامیابی کے لئے دعائیں کیں اسکول کے ذمّہ داران نے اور اراکین سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں نے طلباء و طالبات سمیت تمام ٹیچرس کو مبارکباد پیش کی۔اسطرح کی رپورٹ حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں نے جاری کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے