مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں 38 اسامیوں کیلئے بھرتی ،خواہش مند عریضہ کریں



مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں 38 اسامیوں کیلئے بھرتی ،خواہش مند عریضہ کریں 



مالیگاؤں : یکم جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے تحت مختلف پوسٹس کے لیے اسامیاں پُر کی جا رہی ہیں۔اس ضمن میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کردہ اشتہار میں آف لائن طرز پر امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔  اشتہار میں اسامیوں کی تعداد اور دیگر ضروری معلومات، پوسٹ کے لیے درخواست کی آخری تاریخ، درخواست کہاں آور کس طرح دی جائے اسکی مکمل تفصیلات نیچے دیئے گئے پتے پر روانہ کریں ۔


پوسٹ کا نام: 
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے تحت پیڈیاٹریشن، گائنکو لوجسٹ، اینستھیٹسٹ، میڈیکل آفیسر، اے این ایم، لیبارٹری ٹیکنیشن کے عہدوں کے لیے بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔

  •اسامیوں کی تعداد: مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے تحت کل 38 آسامیوں پر تقرری کیا جارہی ہیں ۔

 درخواست کا طریقہ کار:

 امیدوار کو آف لائن طرز پر درخواست دینا ہوگا ۔

 درخواست بھیجنے کا پتہ: 
میڈیکل ہیلتھ آفیسر کا دفتر، محکمہ صحت، نیشنل اربن ہیلتھ مشن، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن، نزد رامسیتو، مالیگاؤں 423203 ۔

 درخواست دینے کی آخری تاریخ 14 جولائی 2022 متیعن کی گئی ہے ۔مزید معلومات کیلئے اشتہار کا مطالعہ کریں یا مالیگاؤں کارپوریشن کی ویب سائٹ 
 http://malegaoncorporation.org/website/
پر رابطہ کریں ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے