جھگڑے میں شدید زخمی سلیم منشی نگر کے 25 سالہ نوجوان کی موت ، چھ افراد پر قتل و دیگر سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج
ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی و آزاد نگر پی آئے کی موقع واردات پر حاضری ، پولس نفری تعینات
مالیگاؤں : 24 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں معمولی معمولی بات پر تنازعہ شدید رخ اختیار کرجارہا ہے اور ایسے میں غصہ میں بھپرے نوجوان اپنا ذہنی قابو کھو کر حد سے زیادہ آگے نکل جارہے ہیں جسکا خمیازہ انہیں اور انکے اہل خانہ کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ابھی کچھ ہی دن گزرے تھے کہ فردوس گنج میں بھی آپسی تنازعہ نے ایک بھائی کو دوسرے بھائی سے ہمیشہ کیلئے جدا کردیا ہے وہ خود جیل کی سلاخوں میں اپنے اہل خانہ سے دور قید کی زندگی گزار رہا ہے ۔ لڑائی جھگڑا، قتل، کی واردات عام ہوتی جارہی ہیں اس پر لگام لگانا ضروری ہے ۔نوجوانوں کو بھی اس جانب اپنے اور اپنے خاندان و قانون کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ وہ امن و چین سے زندگی گزار سکے ۔لیکن ایسا دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے
تفصیلات کے مطابق سلیم منشی نگر میں سکونت پذیر عبدالحمید محمد اسحاق عرف حمید لینڈی نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے ۔پولس نے اس شکایت پر چھ ملزمان کیخلاف قتل اور ،ممنوعہ ہتھیار کا کھلے استعمال، اور دیگر دفعات کا اطلاق کرتے ہوئے ملزمین افضل خان گلشیر خان، قاسم(پورا نام نہیں) ، ناصر خان ایوب خان، اسلم خان گلشیر خان، جعفر اللہ خان امان اللہ خان، عرف جفا پہلوان اور وسیم بھانجہ پر درج گناہ رجسٹرڈ نمبر 194 /2022 کے مطابق آزاد نگر پولس نےاس کیس میں دفعہ 302، 323،324،504،506، 134،147،148 ،149 سمیت 425 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
پولس ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ تاریخ،وقت اور جگہ پر ملزمان نے غیر قانونی گینگ کو اکٹھا کیا اور ہاتھوں میں لکڑی کی لاٹھیاں تھام لیں۔ مرحوم محمد ابراہیم شمس الضحٰی عمر 25 سال سے سابقہ جھگڑے کی وجہ سے محمد ابراہیم شمس الضحٰی کو ملزم،نمبر ایک افضل اور کاشف نے تلواروں کے ساتھ۔ اور ملزم نمبر 4 اسلم نے اسے لکڑی کے ڈنڈے سے مارکر مقتول ابراہیم کو شدید زخمی کردیا۔ پولس رپورٹ کے مطابق اگر اس کا چھوٹا بھائی عبدالعزیز شمس الضحٰی اسے بچانے آتا تو اس کے پاس بھی ملزم نمبر 3 موجود ہوتا ہے اور سے روک دیتا ہے۔ملزم نمبر 5 جفا پہلوان اور ملزم نمبر 6 وسیم بھنجیا نے ابراہیم پر تلوار سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ مذکورہ جھگڑے میں محمد ابراہیم کو پہلے جنرل اسپتال اور وہاں سے علاج کے لیے سہیادری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔جہاں اسے ڈاکٹروں نے اسے چیک کیا اور پھر مردہ قرار دے دیا۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آزاد نگر پولس اسٹیشن کے پی آئی رتنا پارکھی، ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے اپنی ٹیم کیساتھ حاضری لگایا ہے درکار ضروری قانونی کارروائی کو مکمل کیا ۔یہاں مخدوم اشرف چوک سے لیکر جیلانی چوک تک پولس کا معقول بندو بست تعینات کردیا گیا ہے اور حالات پر امن بتائے گئے ہیں ۔اس کیس کی تفتیش آزاد نگر پی آئی رتنا پارکھی کررہے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com