شندے ۔ فرنویس حکومت نے 164 ووٹوں سے کامیاب کیا فلور ٹیسٹ ، مہاوکاس اگھاڑی سرکار کو گرانے میں ای ڈی کنیکشن : دیویندر فرنویس


شندے ۔ فرنویس حکومت نے 164 ووٹوں سے کامیاب کیا فلور ٹیسٹ ، مہاوکاس اگھاڑی سرکار کو گرانے میں ای ڈی کنیکشن : دیویندر فرنویس 




 


ممبئی: مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے اور دیویندر فرنویس کی حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔اسمبلی میں 164 ارکان نے ایکناتھ شندے کی حمایت کی۔ اسپیکر کا ووٹ شمار نہیں ہوا، ورنہ یہ تعداد 165 ہو جاتی۔ وہیں، تحریک اعتماد کے خلاف 99 ووٹ ڈالے گئے۔یہ تمام ایم وی اے (مہا وکاس اگھاڑی) کی حمایت میں گئے۔

دریں اثنا، اسمبلی میں تحریک اعتماد پر ہونے والی ووٹنگ کے دوران کانگریس کے رکن اسمبلی کیلاس گورنٹیال نے کہا 'سیاست میں پہلے سام، دام، دنڈ، بھید ضروری تھا لیکن اب ای ڈی، سی بی آئی اور گورنر ضروری ہے۔ اس پر شندے گروپ نے اعتراض ظاہر کیا۔

 

دریں اثنا، ادھو دھڑے کے رکن اسمبلی سنتوش بانگڑ نے بھی شندے حکومت کے حق میں ووٹ کیا۔ فلور ٹیسٹ سے عین قبل وہ شندے گروپ میں شامل ہو گئے تھے۔

 

اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران 8 ارکان اسمبلی غیر حاضر رہے۔ ان میں کانگریس کے پانچ، سماجوادی پارٹی کے 2 اور مجلس اتحاد المسلمین کا ایک رکن اسمبلی ہے۔ کانگریس کے پانچ غیر حاضر ارکان اسمبلی اشوک چوہان ، وجے وڈےٹیوار، پرنیتی شندے، ذیشان صدیقی اور دھیرج ولاس راؤ دیشمکھ ہیں۔


مہاراشٹر اسمبلی میں ایکناتھ شندے کی جیت کے بعد نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا ’جن ارکان نے تحریک کی حمایت کی میں ان کا مشکور ہوں۔فرنویس نے کہا کہ یہی سچ ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی سرکار کو گرانے میں ای ڈی ED کنیکشن شامل رہا ہے ۔فرنویس نے ای ڈی کنیکشن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ای مطلب Eknath شندے اور ڈی مطلب DEVINDER فرنویس یعنی (ED) کی وجہ سے مہاوکاس اگھاڑی کو اقتدار سے بے دخل ہونا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ نے 1980 میں فعال سیاست میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے ایک عام کارکن کے طور پر کئی ذمہ داریاں سنبھالی اور آج وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے