وارڈ رچنا کس کے حق میں ؟ این سی پی ، مجلس اور کانگریس لیڈران کا رد عمل ظاہر، جنتادل کا غور
مالیگاؤں 10 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ )۸؍ جون کو مالیگائوں میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کو لے کر محکمہ الیکشن نے وارڈ رچنا ظاہر کردی ہے ، اس پر شہر بھر میں چہ میگوئیاں جاری ہیں اور وارڈ فارمیشن کو لے کر سیاسی لیڈران اور اُمیدواروں میں تذبذب کا ماحول بنا ہو اہے ، ایسے میں ہر کوئی یہی کہہ رہا ہے کہ کس کی قسمت چمکے گی ؟ اور کسے مایوسی ہاتھ لگے گی ؟ یہ کہنا قبل از وقت ہے ۔ اِس ضمن میں نمائندہ بیباک سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رُکن اسمبلی و این سی پی صدر آصف شیخ رشید نے بتایا کہ وارڈ رچنا این سی پی کے حق میں بہتر ہے یا نہیں ؟ یہ پارٹی کے نشان پر لڑنے والے خواہش مند اُمیدواروں ، کارپوریٹرس اور ورکروں سے رائے مشورہ لینے کے بعد طے کیا جائے گا اور ممکن ہوا تو اعتراض داخل کریں گے ۔ لیکن کام کرنے والوں کو کسی وارڈ کی نہیں بلکہ اپنے کام کی بدولت کامیابی کا یقین ہوتا ہے۔ دوسری جانب مجلس اتحادُ المسلمین کے گٹ نیتا ڈاکٹر خالد پرویز نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ رچنا پر سرسری نظر ڈالیں تو صاف نظر آتا ہے کہ اِس میں جانب داری سے کام لیا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وارڈ رچنا کے اصول و قواعد کے برخلاف وارڈوں کی حد بندی کی گئی ہے ۔ ایک دو روز میں قانون کے مطابق صلاح و مشورہ کرتے ہوئے ممکن ہوا تو اعتراض داخل کریں گے ۔ پھر بھی انہوں نے کہا کہ وارڈ رچنا میں آبادی ، ووٹرس ، ڈی پی راستے اور حدود کو خلط ملط کیا گیا ہے ۔
اس وارڈ رچنا پر سابق صدر بلدیہ و کانگریس صدر اعجاز بیگ نے صاف الفاظ میں کہا کہ وارڈ کیسے اور کتنا بھی خلط ملط کرلیں انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ تعمیر پسند لیڈرہیں اور جہاں کام ہوگا وہاں اعجاز بیگ ہوگا ، اس طرح کا ریمارک بھی انہوں نے دیا اور کام کی بنیاد پر الیکشن لڑنے کا عندیہ ظاہر کیا ۔ سابق میئر شیخ رشید نے بھی کام کرنے والے لیڈران کو کسی وارڈ رچنا پر دھیان دینے کی ضرورت نہیں ، وہ اپنے کام کی بدولت عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے اور کامیاب ہوتا ہے ، اس کے علاوہ جنتادل کے سکریٹری مستقیم ڈگنیٹی نے وارڈ رچنا پر اپنے تاثرات پیش کرنے کے لئے پہلے اسٹڈی کرنے اور بعد میں بیان دینے کا اعلان کیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com