گوہاٹی میں مقیم باغی شیوسینا ایم ایل ایز کو ادھو ٹھاکرے کا جذباتی پیغام ، آؤ مل بیٹھ کر مسئلہ ختم کرتے ہیں
ممبئی : 28 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے گوہاٹی میں مقیم انکی پارٹی ایم ایل اے سے ممبئی آکر بات چیت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ادھو ٹھاکرے نے جذباتی انداز سے لکھا ہے کہ "آپ میں سے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ میں ہیں، آپ ابھی بھی دل سے شیوسینا میں ہیں؛ کچھ ایم ایل اے کے خاندان والوں نے بھی مجھ سے رابطہ کیا ہے اور اپنے جذبات مجھ تک پہنچائے ہیں..."
ادھو ٹھاکرے نے گے لکھا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے گوہاٹی میں پھنسے ایم ایل اے کے بارے میں ہر روز نئی معلومات سامنے آرہی ہیں۔ شیوسینا کے خاندانی سربراہ کی حیثیت سے میں آپ کے جذبات کا احترام کرتا ہوں، ائیے الجھنوں سے چھٹکارا حاصل کریں، ہم مل کر بیٹھیں گے اور اس سے نکلنے کا راستہ تلاش کریں گے۔ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر آپ آگے آئیں اور بولیں تو ہم کوئی راستہ نکالیں گے۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com