وزیر توانائی نتن راوت سے اعجاز بیگ کی ممبئی میں ہوئی ملاقات ، مالیگاؤں میں ہوگی پاور لوم تنظیموں کی میٹنگ



وزیر توانائی نتن راوت سے اعجاز بیگ کی ممبئی میں ہوئی ملاقات ، مالیگاؤں میں ہوگی پاور لوم تنظیموں کی میٹنگ 



مالیگاؤں( پریس ریلیز ) شہر کے سماجی ،سیاسی ،تعلیمی، ملی و صنعتی مسائل کی یکسوئی و حل کے لئے کانگریس کمیٹی کے صدر اعجاز بیگ بڑے سرگرم نظر آرہے ہیں۔ شہر کے تعلیمی، سماجی ،سیاسی و صنعتی مسائل کو حل کرنے کے لئے گذشتہ دنوں اعجاز بیگ کی ممبئی روانگی ہوئی۔

 اسی سلسلے میں پاور لوم صنعت و پاور لوم تنظیموں کے مسائل کے حل کیلئے 15 جون 2022 بروز بدھ کو اعجاز بیگ نے ممبئی میں نتن راوت سے ملاقات کی اور شہر مالیگاؤں کے صنعتی مسائل پر گفتگو و شنید کی۔ تمام باتوں کو سننے کے بعد نتن راوت کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

 میڈیا کو دی گئی تفصیلات میں اعجاز بیگ نے بتایا کہ آئندہ آٹھ پندرہ دنوں میں نتن راوت کی جانب سے مالیگاؤں میں ایم ڈی کی میٹنگ منعقد ہوگی۔ اس میٹنگ میں مالیگاؤں پاور لوم سیکٹر کی تمام تنظیموں کو حاضر رہ کر اپنے مسائل پیش کرنے کی گذارش کی گئی ہے تاکہ مسائل حل کرنے میں آسانی ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے