گٹروں اور نالوں پر قائم ناجائز تجاؤزات فوری طور پر ہٹا دیں ورنہ کارروائی ہوگی :میونسپل کمشنر بارش کے پیش نظر اتی کرمن نکالنے کیلئے کارپوریشن نے ٹیمیں تشکیل کردی، عوام تعاون کی اپیل


گٹروں اور نالوں پر قائم ناجائز تجاؤزات فوری طور پر ہٹا دیں ورنہ کارروائی ہوگی :میونسپل کمشنر


 بارش کے پیش نظر اتی کرمن نکالنے کیلئے کارپوریشن نے ٹیمیں تشکیل کردی، عوام تعاون کی اپیل 



مالیگاؤں : 15 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں نے ایک پبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارڈ کمیٹی نمبر 1 ،2 ،3 اور 4 میں مین نالہ، گٹر پر قائم تجاوزات کو اس عوامی نوٹس کے 24 گھنٹے کے اندر  اندر ہٹا دیا جائے۔

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نالوں اور گٹروں پر کئے گئے اتی کرمن نکالنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

 تاہم تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ مین نالوں اور گٹروں پر سے اپنے تجاوزات کو فوری طور پر ہٹا دیں اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں ۔یہ بھی دھیان رہے کہ تجاوزات ہٹاتے وقت کسی قسم کا نقصان ہوتا ہے تو اس کے مکمل ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے