نان گرانٹ اسکولوں کو گرانٹ اور پرانی پینشن کا راستہ ہموار، وزیر مالیات اجیت پوار کی وزارت تعلیم کیساتھ میٹنگ


نان گرانٹ اسکولوں کو گرانٹ اور پرانی پینشن کا راستہ ہموار، وزیر مالیات اجیت پوار کی وزارت تعلیم کیساتھ میٹنگ  


ممبئی : نامہ نگار) ریاست میں ایسی اسکول جو تشخیص کے اہل ہیں اور خامیوں کو مکمل کرچکے ہیں انہیں گرانٹ کے لیے اہل قرار دیا جانا چاہیے اور ان کی تنخواہ کیلئے گرانٹ فراہمی کے لیے محکمہ خزانہ کو تجویز پیش کی جانی چاہیے۔اسطرح کا اظہار وزیر خزانہ اجیت پوار نے  وزارت میں منعقدہ میٹنگ میں کیا۔انہوں نے اسکول گرانٹ اور پنشن کے مسائل کے لیے ایم ایل اے وکرم کالے کے مطالبہ پر مذکورہ میٹنگ کا انعقاد کیا ۔تاہم تمام معاملات مالیاتی مسائل سے متعلق تھے اور اسکے لئے دو مرتبہ اجلاس بلایا گیا لیکن کچھ نہ ہونے سے بلاآخر  سپیکر نے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کو آگاہ کیا اور نائب وزیر اعلی و ڈپٹی چیف منسٹر نے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے میٹنگ منعقد کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اسی مناسبت سے آج اجلاس منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں ڈپٹی چیف منسٹر نے محکمہ تعلیم کو دیا کہ یکم نومبر 2005 سے پہلے اساتذہ کے لیے پرانی پنشن سکیم کے نفاذ کے حوالے سے کابینہ کو تجویز پیش کریں۔ ساتھ ہی محکمہ تعلیم کو ان اسکولوں کو  سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز پیش کی جائے۔اس میٹنگ میں اجیت دادا پوار، وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سمیت محکمہ ایجوکیشن و مالیات کے آفیسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے