بارش کے ایام میں شہر کی بدحالی کی تصویر عوامی نمائندوں کی ناکامی کا ثبوت، آج شہر میں مسائل زیادہ اور وسائل کم ہونے کا سبب ناکارہ عوامی نمائندے ہیں : کانگریس



بارش کے ایام میں شہر کی بدحالی کی تصویر عوامی نمائندوں کی ناکامی کا ثبوت، آج شہر میں مسائل زیادہ اور وسائل کم ہونے کا سبب  ناکارہ عوامی نمائندے ہیں : کانگریس 


مالیگاؤں کانگریس کمیٹی ورکنگ باڈی, بلاک صدر و دیگر عہدوں کی تشکیل و اعلان، مہاراشٹر کی سیاسی ہلچل سے مالیگاؤں متاثر نہیں ہوگا : اعجاز بیگ 


جمیل کرانتی, عبدالغفار, احتشام بیکری والا, عمران راشد, ثاقب الایمان اور دیگر مقررین نے کیا خطاب


مالیگاؤں :25 جون (پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مالیگاؤں کانگریس کمیٹی کے صدر اعجاز بیگ نے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اقتدار کسی بھی پارٹی کا ہو لیکن شہر میں تعمیرو ترقی کے کاموں کو کانگریس پارٹی یکسوئی کے ساتھ کرتی رہے گی. 

بروز جمعہ بتاریخ 25 جون 2022 شب میں نو بجے مقامی کانگریس آفس قدوائی روڈ پر صدر اعجاز بیگ کی صدارت میں ورکنگ کمیٹی, بلاک صدر اور دیگر عہدوں کی تشکیل عمل میں آئی. ان تمام ہی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان عنقریب میڈیا پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا. مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے صدر کے نام کے اعلان کے بعد سے ایک مہینہ کے دوران ہی تمام کمیٹیوں کو مکمل کر لیا گیا ہے. آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر اجلاس بھی منعقد کئے جائیں گے.

مالیگاؤں کانگریس کمیٹی کے صدر اعجاز بیگ نے کہا کہ ان کے پچیس سالہ سیاسی تجربہ کی روشنی میں شہر تعمیری لحاظ سے بہت تیزی سے ترقی کرے گا. شہر میں تعلیم, روزگار اور کارپوریشن کے مسائل کو حل کرنے کیلئے جدوجہد تیز کر دی جائے گی. انھوں نے اپنے وارڈ کو بطور مثال پیش کیا ۔ مزید کہا کہ کارپوریشن الیکشن میں کامیاب عوامی نمائندوں کو بھی اسی طرز پر کام کرنے کی ترغیب دی جائے گی. جس سے پورا شہر ترقی کرے گا. 

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر احتشام شیخ بیکری والا نے کہا کہ شہر کے سیاسی حالات کے پیش نظر کانگریس پارٹی و اعجاز بیگ جیسے تعمیر پسند قائد کے ساتھ مل کر کام کرنا وقت کا تقاضہ ہے. نیز ہر ترقی پسند اور تعلیم یافتہ سمجھدار نوجوانوں کو اس وقت کانگریس پارٹی سے جڑنا چاہئے اور اپنے علاقوں کے عوامی مسائل کو حل کروانے کیلئے آگے آنا چاہیے. 

 عمران راشد نے کہا کہ بارش نے سب کا بھرم توڑ دیا اور شہر کی بدحالی کی تصویر ، عوامی نمائندوں کی ناکام کارکردگی کا ثبوت اور جھوٹے و بے بنیاد دعوے کھل کر عوام کے  سامنے آگئے اور مزید آئیں گے. اب عوام کو خاص کر سنجیدہ مزاج ووٹروں کو یہ فیصلہ لینا چاہیے کہ ایسے تمام آزمائے ہوئے نکمے عوامی نمائندوں کو دوبارہ ذلت آمیز شکست دی جائے تاکہ نئے و پرانے عوامی نمائندوں کو ایک سبق ملے. کارپوریشن بننے کے بعد سے آج تک شہر میں مسائل زیادہ اور وسائل کم ہونے کا سبب یہ تمام ناکارہ عوامی نمائندے ہیں. 

معروف سیاسی و تعلیمی شخصیت جمیل کرانتی نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کی واحد ایسی سیکولر پارٹی ہے جس کے ساتھ چلنا بہت ضروری ہوگیا ہے ورنہ فرقہ پرست جماعتیں کھل کر اپنے پروپیگنڈہ پر عمل پیرا ہیں. 


اس موقع پر عبدالغفار آسام ٹی نے کہا کہ شہر میں کانگریس پارٹی کی نہیں بلکہ صدر و اراکین کی شکیل نو ہوئی ہے یعنی کام کرنے کا طریقہ وہی ہے. شہر کے عوامی مسائل کو گلی سے دلی تک اور ممبئی منترالیہ تک حل کرنے کیلئے ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی. اس موقع پر زین العابدین,ثاقب الایمان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے