مسلمان اگنی پتھ اسکیم سے فائدہ اٹھا کر فوج میں بھرتی ہوں، ملک کی خدمت کا سنہری موقع : شان ہند


مسلمان اگنی پتھ اسکیم سے فائدہ اٹھا کر فوج میں بھرتی ہوں، ملک کی خدمت کا سنہری موقع : شان ہند 



اگنی پتھ اسکیم مفید ہے شہریان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں 17.5 سال لیکر 21 سال کے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونا چاہئے :جنتا دل 

کارپوریشن میں مہا گٹھ بندھن کو اقتدار ملتا ہے تو ہم شہر میں فوجی ٹریننگ سینٹر جاری کریں گے :مستقیم ڈگنیٹی 



مالیگاؤں : 26 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) آنے والے دنوں میں مالیگاؤں کارپوریشن میں مہا گٹھ بندھن کو اکثریت ملتی ہیں تو ہم شہر میں فوجی ٹریننگ سینٹر جاری کریں گے ۔اگنی پتھ اسکیم مفید ہے شہریان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ 17.5 سال کی عمر سے لیکر 21 سال کے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونا چاہئے ۔مودی سرکار نے ملک کے نوجوانوں کیلئے بری، بحری اور فضائی افواج میں بھرتی و روزگار کیلئے ایک اسکیم بنام اگنی پتھ جاری کی گئی ہے اور یہ نافذ بھی کردی گئی اس لئے شہریان کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنا چاہئے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج جنتا دل رابطہ آفس پر مقامی جنتا دل کے سیکرٹری مستقیم ڈگنیٹی نے کیا ۔

موصوف نے کہا کہ یہ اسکیم شہریان کیلئے مفید ہے ۔اس اسکیم میں دسویں اور بارہویں جماعت کامیاب کرنے والے نوجوانوں کو حصہ لینا چاہیئے ۔نوجوانوں کیلئے رہنمائی کیلئے جنتادل آفس پر فارم بھرنے کا کام جاری کردیا گیا ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ گرچہ ملک بھر میں عوام اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کررہی ہیں لیکن ساری مخالفت کے باوجود یہ اسکیم نافذ ہوگئی ہیں اس لئے اب ہمیں اس اسکیم کا حصہ بننا چاہیے ۔موصوف نے کہا کہ اس عمر میں نوجوان نشہ کی لت میں مبتلا ہوجاتے ہیں اگر وہ اس سکیم کے تحت ٹریننگ حاصل کریں گے تو نشہ سے دور رہیں گے اور نوجوانوں فزیکل طور پر مضبوط ہونگے ۔یہ اسکیم نوجوانوں کیلئے فائدہ مند ہوگی ۔ہمیں اس اسکیم کی مخالفت نہیں کرنی چاہئے ۔

اس موقع پر شان ہند عوامی رابطہ آفس سے فارم بھرنے کا کام جاری کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کی رہنمائی کریں گے ۔ذہنی و جسمانی طور پر نوجوان مضبوط ہونگے ۔اس لئے دسویں بارہویں کے بعد طلباء اس جانب بھی توجہ دیں ۔



شان ہند نہال احمد نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم کی ملک بھر میں مخالفت جاری ہیں اور سب ناکام ہوگئے ہیں اس لئے اب وہ نافذ ہوچکی ہیں تو مسلمان بھی اس فوج کا حصہ بنے اور فرقہ پرستی کو ختم کرسکتے ہیں، فوج میں بھرتی ہوکر نوجوان ملک کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے