مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کو 3 اور بی جے کو 3 سیٹوں پر کامیابی


مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کو 3 اور بی جے کو 3 سیٹوں پر کامیابی 


ممبئی :11 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) راجیہ سبھا چناؤ میں بی جے پی کے وفد نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا بی جے پی کے ایک وفد نے مہاراشٹر اور ہریانہ میں راجیہ سبھا انتخابات کے سلسلے میں جمعہ کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہماری پارٹی نے ان دو ریاستوں میں انتخابی عمل سے متعلق شکایت درج کرائی ہے۔ بی جے پی نے مہاراشٹر میں کانگریس کے 3 اور ہریانہ میں 2 ایم ایل اے پر رازداری کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ رات دیر گئے تقریباً پونے چار بجے مہاراشٹر میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور اس میں این سی پی کے پرفل پٹیل، شیو سینا کے سنجئے راؤت اور کانگریس کے عمران پرتاپ گڑھی کو کامیابی حاصل ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق مہا وکاس اگھاڑی کے 3 اور بی جے پی کے بھی 3 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیاب افراد میں شیو سینا کے سنجے راؤت،این سی پی کے پرفل پٹیل اور کانگریس کے عمران پرتاپ گڑھی جیت گئے ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے تین امیدوار پیوش گوئل اور انیل بونڈے نے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ آخری راؤنڈ میں دھننجئے مہاڈک کامیاب ہوئے ہیں ۔

  کس کو کتنے ووٹ ملے؟ 

عمران پرتاپ گڑھی - 44 
پرفل پٹیل - 43
 سنجے راوت - 42
 انیل بونڈے - 48
 پیوش گوئل - 47 
دھننجئے مہاڈک ۔ 41 
سوہاس کاندے کی ووٹ کو لیکر فیصلہ باقی ہے انکا رد عمل سامنے آیا انہوں نے کہا کہ میں عدالت جاؤں گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے