راجیہ سبھا چناؤ : راجستھان میں کانگریس 3 اور بی جے پی کو 1 سیٹ ، کرناٹک میں بی جے پی کو 3 اور کانگریس کو 1 سیٹ پر کامیابی
مہاراشٹر اور ہریانہ کو لیکر بی جے پی کی الیکشن کمیشن سے شکایت ، مہا وکاس اگھاڑی کے 3سنجئے راؤت ،عمران پرتاپ گڑھی، پرفل پٹیل اور بی جے پی کے 2 کامیاب دیر رات ووٹوں کی گنتی و نتائج ، ایک کا اعلان باقی
نئی دہلی :11 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) 4 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 16 سیٹوں کے لیے جمعہ کو ووٹنگ ہوئی۔ اس کے فوراً بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔ راجستھان میں کانگریس نے 3 سیٹیں جیتی ہیں۔ جبکہ بی جے پی کو 1 سیٹ ملی۔ یہاں کل 4 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے۔ آزاد امیدوار سبھاش چندرا کو شکست ہوئی۔ کرناٹک میں بی جے پی نے 4 میں سے 3 سیٹیں جیتی ہیں اور 1 سیٹ کانگریس کی جیب میں گئی۔ یہاں سے بی جے پی کی نرملا سیتا رمن اور کانگریس کے جے رام رمیش راجیہ سبھا پہنچے ہیں۔ راجیہ سبھا کے انتخابات کل 57 سیٹوں کے لیے ہونے تھے۔ تاہم، بقیہ 16 نشستوں کے لیے انتخاب ہوا کیونکہ 41 نشستوں کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ اس چناؤ نے چاروں ریاستوں میں بڑی سیاسی پیش رفت دکھائی۔کرناٹک میں سمیکتا جنتا دل (جے ڈی ایس) کے ایم ایل اے کے.سری نواس گوڑا نے کانگریس امیدوار کو ووٹ دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس ان کی پسندیدہ پارٹی ہے۔ ہریانہ میں کانگریس کو 2 ووٹوں سے شکست ہوئی۔
راجستھان میں کانگریس 3 اور بی جے پی کو ایک سیٹ پر کامیابی
راجستھان میں کانگریس کے امیدوار مکل واسنک، رندیپ سنگھ سرجے والا اور پرمود تیواری جیت گئے ہیں۔ سورجے والا کو 43 ووٹ، واسنک کو 42 اور تیواری کو 41 ووٹ ملے۔ ریاستی بی جے پی ایم ایل اے شوبھرانی نے کانگریس امیدوار پرمود تیواری کو ووٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق شوبھرانی کے ساتھ بی جے پی ایم ایل اے کیلاش چندر مینا نے بھی ووٹ ڈالتے وقت غلطی کی۔ اس لیے ان کی رائے کو بھی رد کیا جا سکتا ہے۔ فیصلہ سی سی ٹی وی دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا نے کہا کہ انہوں نے ہائی کمان کو اطلاع کردی ہے۔ قبل ازیں انتظامیہ نے ایم ایل اے کی ہارس ٹریڈنگ کے خوف سے علاقے میں انٹرنیٹ کی سہولیات کو 12 گھنٹے کے لیے بند کر دیا تھا۔ ایک اور معاملہ بی ایس پی سے کانگریس میں آنے والے 6 ایم ایل اے کی ووٹنگ کا تھا۔ کیس کا فیصلہ روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
کرناٹک میں بی جے پی کو 3 اور کانگریس کو 1 سیٹ پر کامیابی
کرناٹک میں راجیہ سبھا کی 4 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ بی جے پی کو 3 جبکہ کانگریس کو 1 سیٹ ملی۔ بی جے پی کی مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، اداکار جگیش اور لہر سنگھ سیرویا جیت گئے ہیں۔ کانگریس سے تعلق رکھنے والے سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش راجیہ سبھا پہنچے۔ سیتا رمن کو 46 ووٹ ملے، جے رام رمیش کو 46 ووٹ ملے، لہر سنگھ کو 33 ووٹ ملے، منصور علی خان (کانگریس) کو 25 ووٹ ملے، کپیندر ریڈی (جے ڈی ایس) کو 30 اور منصور علی خان (کانگریس) کو 25 ووٹ ملے۔
مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کو 3 اور بی جے کو 3 سیٹوں پر کامیابی
بی جے پی کے وفد نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا بی جے پی کے ایک وفد نے مہاراشٹر اور ہریانہ میں راجیہ سبھا انتخابات کے سلسلے میں جمعہ کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہماری پارٹی نے ان دو ریاستوں میں انتخابی عمل سے متعلق شکایت درج کرائی ہے۔ بی جے پی نے مہاراشٹر میں کانگریس کے 3 اور ہریانہ میں 2 ایم ایل اے پر رازداری کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ رات دیر گئے تقریباً پونے چار بجے مہاراشٹر میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور اس میں این سی پی کے پرفل پٹیل، شیو سینا کے سنجئے راؤت اور کانگریس کے عمران پرتاپ گڑھی کو کامیابی حاصل ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق مہا وکاس اگھاڑی کے 3 اور بی جے پی کے بھی 3 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیاب افراد میں شیو سینا کے سنجے راؤت،این سی پی کے پرفل پٹیل اور کانگریس کے عمران پرتاپ گڑھی جیت گئے ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے تین امیدوار پیوش گوئل اور انیل بونڈے نے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ آخری راؤنڈ میں دھننجئے مہاڈک کامیاب ہوئے ہیں ۔
کس کو کتنے ووٹ ملے؟
عمران پرتاپ گڑھی - 44
پرفل پٹیل - 43
سنجے راوت - 42
انیل بونڈے - 48
پیوش گوئل - 47
دھننجئے مہاڈک ۔ 41
سوہاس کاندے کی ووٹ کو لیکر فیصلہ باقی ہے انکا رد عمل سامنے آیا انہوں نے کہا کہ میں عدالت جاؤں گا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com