تین دن میں 160 جی آر جاری ، ادھو سرکار سے گورنر نے وضاحت طلب کی


تین دن میں 160 جی آر جاری ، ادھو سرکار سے گورنر نے وضاحت طلب کی 



ممبئی: 28 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) گورنر بھگت سنگھ کوشیاری | سپریم کورٹ نے کل شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے سمیت 16 ایم ایل ایز کو نااہلی کی کارروائی سے تحفظ فراہم کیا۔ اس لیے اقتدار اب بھی ادھو قیادت والی حکومت کے پاس ہے۔ اقتدار کی ایسی کشمکش میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت کی جانب سے 3 دنوں میں 160 جی آر جاری کیے گئے ہیں۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے مختصر وقت میں اتنے سارے جی آر جاری کرنے پر سرکار سے وضاحت طلب کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق 22، 23 اور 24 جون کے درمیان ریاستی حکومت نے تقریباً 160 جی آر جاری کیے ہیں۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈر پروین دریکر نے 3 دن میں 160 جی آر کو جاری کرنے پر اعتراض کیا تھا۔ دریکر نے اس سلسلے میں گورنر کوشیاری کو ایک خط بھیجا تھا۔ 


دریں اثنا گورنر کوشیاری نے اب اس خط کا نوٹس لیا ہے۔ دریکر کے خطوط پر عمل کرتے ہوئے گورنر نے ریاستی حکومت سے جی آر پر وضاحت طلب کی ہے۔ گورنر نے اس سلسلے میں چیف سکریٹری کو ایک مکتوب بھی روانہ کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 22، 23 اور 24 جون کے درمیان کیا گیا فیصلہ پر وضاحت دی جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے