اخلاق شاہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وی جے این ٹی سیل کے صدر نامزد ،جابر شاہ ناسک ضلع وی جے این ٹی سیل کے آبزرور


اخلاق شاہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وی جے این ٹی سیل کے صدر نامزد ،جابر شاہ ناسک ضلع وی جے این ٹی سیل کے آبزرور


محمود شاہ ریاستی وی جے این ٹی سیل جنرل سیکرٹری ، اور اسماعیل شاہ جوائنٹ سیکرٹری نامزد، شیخ آصف کی نیک خواہشات




ممبئی : 18 مئی (پریس ریلیز) راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وی جے این ٹی سیل کے ریاستی صدر ہیرا لال راٹھوڑ کے آفس  سن شائن ٹاور دادر میں مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وی جے این ٹی سیل کے عہدیداران کی تقرری عمل میں آئی ۔اس موقع پر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید کی قیادت میں و این سی پی کے کوآرڈینیٹر شکیل جانی بیگ کی موجودگی میں وی جے این ٹی سیل کے ریاستی صدر ہیرا لال راٹھوڑ کے ہاتھوں اخلاق شاہ اقبال شاہ مالیگاؤں شہر ضلع وی جے این ٹی سیل کے صدر کا عہدہ تفویض کیا گیا ۔


اسی طرح محمود شاہ غفور شاہ کو مہاراشٹر وی جے این ٹی سیل کے جنرل سیکرٹری عہدہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔اسکے علاوہ اسماعیل شاہ ابراہیم شاہ کو مہاراشٹر وی جے این ٹی سیل میں جوائنٹ سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے ۔اسکے علاوہ جابر شاہ شوکت شاہ کو ترقی دیکر انہیں ناسک ضلع وی جے این ٹی سیل کا آبزرور نامزد کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ ہی راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جائزہ میٹنگ میں فیصلہ لیتے ہوئے  مہیلا سیل اور وی جے این ٹی سیل کو برخاست کیا گیا ۔اسی مناسبت سے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وی جے این ٹی سیل کے عہدیداران کا انتخاب نو عمل میں آیا ۔یہاں آصف شیخ رشید و ہیرا لال راٹھوڑ نے نو منتخب عہدیداروں کو نیک خواہشات و مبارکباد پیش کی اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اصولوں پر چلتے ہوئے وی جے این ٹی سماج کے افراد کو فائدہ دلانے کیلئے عملی جدوجہد کی تلقین کی ۔یہاں نومنتخب عہدیداران نے بھی تیقن دیا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے اور شاہ برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے آصف شیخ کی سرپرستی میں ہر ممکن کوشش و جدوجہد کی جائے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے