مہاراشٹر کے میونسپل کارپوریشن و بلدیاتی انتخابات میں بھی کانگریس "ایک خاندان ایک ٹکٹ" کا فارمولا اپنائے گی :نانا پٹولے
ناگپور: 16 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) کانگریس کی چنتن بیٹھک میں بہت سارے انوکھے فیصلے لیے گئے ہیں۔ جس میں 'ایک خاندان - ایک ٹکٹ' کا فارمولا بھی شامل کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں مہاراشٹر کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے بھی فیصلہ لیتے ہوئے کہا کہ ایک خاندان - ایک ٹکٹ 'یہ فارمولہ مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات میں لاگو کیا جائے گا،۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن، گرام پنچایت ،پنچایت سمیتی اور ضلع پریشد انتخابات میں بھی ایک خاندان ایک ٹکٹ کا فارمولا اپنایا جائے گا ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا، "کانگریس ملک میں عوامی بیداری مہم چلائے گی۔ اس کے ذریعے کانگریس کو وقار دینے کی کوشش کی جائے گی۔ آنے والے انتخابات میں 50 فیصد سیٹیں نوجوانوں کو دی جائیں گی۔ ایک خاندان میں صرف ایک ٹکٹ دیا جائے گا۔ ہم اس پر عمل درآمد کریں گے۔
مزید بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا، "آزادی کے 50 سالوں میں کانگریس نے ملک کو سپر پاور بنانے کا کام کیا ہے، تاہم مودی حکومت نے آٹھ سالوں میں ملک کو پیچھے ڈھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 11 ممالک سری لنکا کے راستے پر ہیں۔" ملک کی سرحدیں محفوظ نہیں ہیں۔گزشتہ تین دنوں کے چنتن بیٹھک کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران پٹولے کی تاریخ سب کو معلوم ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اقتدار کے لیے سرگرم کارکن نہیں ہوں، مجھے اپنے پس منظر پر بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔نانا پٹولے نے اجیت پوار کورونا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں غداری نہیں کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com