مہاراشٹر :خواتین کمیشن کی چیئر پرسن روپالی چاکنکر کو جان سے مارنے کی دھمکی


مہاراشٹر :خواتین کمیشن کی چیئر پرسن روپالی چاکنکر کو جان سے مارنے کی دھمکی 



ممبئی : 30 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ دھمکی آمیز کال قومی کمیشن برائے خواتین کے نئی دہلی کے دفتر میں موصول ہوئی تھی۔ اگلے 24 گھنٹوں میں روپالی چاکنکر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔یہ دھمکی آمیز فون کال دفتر میں موصول ہوئی جس میں روپالی چاکنکر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ ملزم کا تعلق احمد نگر سے ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 
 چاکنکر کو اس سے پہلے بھی دو مرتبہ دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی تھی۔ جس میں غنڈہ گردی کی زبان استعمال کی گئی۔ ایک شخص نے پونے میں سنہا گڑھ روڈ پر دھائری میں چاکنکر کے دفتر کو آگ لگانے کی دھمکی بھی دی تھی۔ اس کے بعد روپالی چاکنکر نے سنہا گڑھ روڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔


 روپالی چاکنکر کون ہیں؟

 ریاستی حکومت نے گزشتہ سال اکتوبر میں این سی پی کے ریاستی خواتین سیل کی سربراہ روپالی چاکنکر کو مہاراشٹرا ریاستی خواتین کمیشن کی تین سال کی مدت کے لیے چیئرپرسن مقرر کیا ہے ۔ بی جے پی کے سابق سربراہ وجئے رہاٹکر نے 4 فروری 2020 کو اس عہدہ سے اپنا استعفیٰ دے دیا تھا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے