تکنیکی عذر کے باعث واٹر سپلائی محکمہ کا 24 گھنٹوں کیلئے شٹ ڈاؤن، عوام کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں :کمشنر
مالیگاؤں : 17 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہریان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گرنا ڈیم سے آنے والی 200 ایم ایم والی پائپ لائن کے نچلے حصے میں دراڑیں پڑنے کی وجہ سے بڑی مقدار میں پانی کا رساؤ ہورہا ہے۔ جن علاقے میں پانی آنے والا ہے ان میں 21، 22، 36 اور 2 مقامات پر ایکسپینشن جوائنٹ سے پانی کا اخراج ہو رہا ہے اور بڑی مقدار میں پانی ضائع ہورہا ہے۔ اور چونکہ محکمہ واٹر سپلائی میں بجلی کی مرمت کا ضروری کام جلد از جلد انجام دینا بہت ضروری ہے اس لیے 24 گھنٹے کے لئے شٹ ڈاؤن کیا جارہا ہے ۔اسطرح کی پریس ریلیز مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی کی جانب سے محکمہ انفارمیشن نے جاری کی ہے ۔
پریس ریلیز کے مطابق کارپوریشن نے کہا کہ مذکورہ مسئلہ حل کرنے کیلئے کام کو تیزی سے کیا جارہا ہے جس کے سبب شہر میں پانی کی سپلائی 18 مئی بروز بدھ کو 24 گھنٹے کے لیے منقطع رہے گی۔ اس کے بعد روزانہ پانی کی سپلائی ایک دن کے بعد ریگولر ہو جائے گی۔ لہٰذا شہریان اس بات کو نوٹ کریں کہ گرنا ڈیم پر شٹ ڈاؤن کی وجہ سے پانی کی فراہمی 18 مئی کی بجائے 19 مئی کو ہوگی اور 19 مئی کو فراہم کیا جانے والا پانی 20 مئی کو فراہم کیا جائے گا۔
تاہم مذکورہ تکنیکی مسائل کو دیکھتے ہوئے شہریوں کو دیر سے پانی کی فراہمی کے سلسلے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سے تعاون کی اپیل کرتی ہے ۔
کمشنر
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن، مالیگاؤں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com